بہاولپور: تحریک منہاج القرآن کی قائد ڈے کی تقریب

تحریک منہاج القرآن بہاولپور کے زیراہتمام شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی 66 ویں سالگرہ کی تقریب نائب امیرِ تحریک شعبان فریدی کی رہائش گاہ پر 19 فروری 2017 کی صبح منعقد ہوئی۔ تقریب تحریک نظامِ مصطفیٰ بہاولپور کے بانی علامہ عون محمد سعیدی، منہاج القرآن علماء کونسل جنوبی پنجاب کے ناظم مفتی مطلوب احمد سعیدی، تنظیم المدارس صوبہ پنجاب کے ناظم مفتی محمد کاشف، امن کمیٹی ضلع بہاولپور کے ممبر پروفیسر محمد اکبر مصطفوی، تحریک انصاف بہاولپور کے صدر ماجد علی باجوہ اور یونین کونسل 21 کے چیئرمین محمد رمضان سمیت تحریک منہاج القرآن کے عہدیداران و کارکنان اور مختلف سیاسی، مذہبی اور سماجی شخصیات نے شرکت کی۔

تقریب کا آغاز تلاوت کلامِ مجید سے ہوا جس کی سعادت قاری نذیر احمد مہروی نے حاصل کی جبکہ قاری وسیم احمد مہروی نے بارگاہِ نبوی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم میں عقیدت کے پھول نچھاور کیے۔ استاذ العلماء حافظ محمد سعیدی نے کلمات تشکر ادا کیے اور بہترین انتظام و انصرام پر محمد شعبان فریدی کو مبارکباد پیش کی۔ منہاج القرآن علماء کونسل بہاولپور کے صدر علامہ غلام یاسین، تحریک منہاج القرآن کے ناظم محمد قاسم انصاری، نائب ناظم محمد عتیق الرحمان قریشی اور ایم ایس ایم کے صدر محمد عمران نے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی تجدیدی و فکری خدمات پر روشنی ڈالی اور انہیں خراج عقیدت پیش کیا۔ تحریک منہاج القرآن خانقاہ شریف کے سرپرست ڈاکٹر نذیر احمد نے شیخ الاسلام کی صحت کامہ اور درازئ عمر کے لیے دعا کی۔ تقریب کے اختتام پر شرکاء کو ضیافت پیش کی گئی۔

تبصرہ

Top