ڈاکٹر حسن محی الدین قادری کی بحرین میں ممبر شوریٰ عبدالرحمن المعاودہ سے ملاقات

چیئرمین سپریم کونسل منہاج القرآن انٹرنیشنل نے اعلیٰ تعلیمی ادارے بی آئی بی ایف کا بھی دورہ کیا

Dr Hassan Qadri call on Member Majlis e Shura Abdur Rahman Al-Muawida

منہاج القرآن انٹرنیشنل کی سپریم کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے بحرین میں ممبر مجلس شوریٰ عبدالرحمن المعاودہ سے ملاقات کی۔ اس موقع پر چیئرمین سپریم کونسل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے انہیں شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کا تالیف کردہ انسائیکلوپیڈیا آف حدیث سٹڈیز دیا جسے انہوں نے سراہا۔ ڈاکٹر حسن محی الدین قادری جو بحرین کے دورہ پر ہیں اس دوران انہوں نے بحرین میں مقیم ممتاز پاکستانی شہریوں، مذہبی و سماجی راہ نماؤں سے بھی ملاقاتیں کیں۔ اس موقع پر چودھری محمد اشرف بھنڈر، عدیل ساجد خان، فخر اسلام بھی ان کے ہمراہ تھے۔

ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے بحرین میں ممتاز اعلیٰ تعلیمی ادارے بی آئی بی ایف کا دورہ کیا۔ دورہ کے دوران انہیں مختلف فیکلٹیز اور تعلیمی پروگرام کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔ بی آئی بی ایف آمد پر ہیڈ آف اسلامک بینکنگ اینڈ فنانسنگ ڈاکٹر رضوان ملک، ہیڈ آف مارکیٹنگ اینڈ کارپوریٹ کمیونیکیشن مسز امل السورانی اور پرنسپل بی آئی بی ایف احمد اسد محمود نے انہیں خوش آمدید کہا۔

dr hassan qadri dinner with member of Senator Bahrain

تبصرہ

Top