منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن بنگلہ دیش کی طرف سے رمضان پیکج کی تقسیم

منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن بنگلہ دیش نے ہر سال کی طرح اس سال بھی رمضان المبارک کے بابرکت مہینہ میں غریبوں، مساکین اور بے سہارا افراد کے لئے رمضان پیکج کا اہتمام کیاجسے منہاج القرآن بنگلہ دیش کے امیر صوفی میزان الرحمن کی زیر قیادت اور جنرل سیکرٹری مولانا محمد ابوالکلام کی نگرانی میں رمضان کے دوران مستحق افراد تک پہنچایا گیا۔

رمضان پیکج میں راشن کے علاوہ سلے ہوئے کپڑے اور عوتوں کے لئے ساڑھی بھی شامل تھے، اس مہم کے دوران سینکڑوں روزہ داروں کی افطاری کا اہتمام کیا گیااور ایک سو بیس مرد و خواتین میں کپڑوں کے سوٹ تقسیم کئے گئے۔ بنگلہ دیش کے جن علاقوں میں یہ تقریب منعقد کی گئی ان میں حالی شہر، گوشائل ڈنگا اور دوہازری شہر مشہور ہیں۔ اس پوری مہم میں محمد ابوالکلام، مولانا ذاکر حسین، شاہ نواز، مزمل الحق، شاکر، فیض احمد، عبدالوحید، عبدالقدوس اور سعادت حسین نے بھر پور حصہ لیا۔ صوفی میزان الرحمان نے اس مہم میں ذاتی طور پر ہر حوالہ سے معاونت کی اور اس عزم کا اظہارکیا کہ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی قیادت میں رفاہ عام اور فلاح عوام کے لئے تگ ودو جاری رکھیں گے۔

رپورٹ: محمد ابوالکلام

تبصرہ

Top