منہاج القرآن یوتھ لیگ بھکر : عظمت مصطفیٰ (ص) ریلی

الحمدللہ بڑے جوش و جذبہ سے عشق مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے سرشار نوجوان اپنے ہاتھوں میں انقلابی پرچم تھامے اپنے آقا سے محبت کا اظہار کرنے جھنگ موڑ بھکر پر صبح 10 بجے پہنچے۔ سینکڑوں موٹر سائیکل سوار منہاج القرآن یوتھ لیگ اپنی موٹر سائیکلز پر انقلابی پرچم لگا کر اپنے آقا و مولا محبوب خدا صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی غلامی میں مر مٹنے کا عزم لے کر سڑکوں پر نمودار ہوئے تو یہ منظر دیکھ کر دنیا دنگ رہ گئی۔ جب عظمت مصطفیٰ ریلی کا آغاز ہوا تو نوجوانوں نے جھنگ موڑ بھکر سے اپنے آقا صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی ناموس پر مر مٹنے اور اپنی محبت کا اظہار کرنے کا نعروں سے ایسا آغاز کیا کہ فضا میں گونجنے والی آواز زمین و آسمان کو چیر رہی تھی۔ لگتا تھا آسمان و زمین اس منہاج یوتھ لیگ کے جوش و جذبہ سے پھٹ جائے گا۔ اس ریلی میں ہزاروں نوجوانوں بزرگوں اور بچوں نے بھی بھرپور شرکت کی۔ منہاج القرآن ویمن لیگ نے بھی اس عظمت مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ریلی میں شرکت کی۔

عظمت مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ریلی سے منہاج القرآن یوتھ لیگ تحصیل بھکر کے صدر اللہ شاہ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے قائد شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کوئی عام شخصیت نہیں بلک مجدد وقت ہیں اور جب بھی دین اسلام کے کسی حساس پہلو پہ حملہ ہوا تو اس مرد مجاہد نے ہی دفاع کیا۔ اور اس وقت ہمارے قائد شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے کہا ہے کہ اے مسلم حکمرانو! اگر تم میں سے کوئی ملک بھی عالمی عدالت انصاف میں توہین انبیاء کے خلاف مقدمہ دائر کرے تو ڈیڑھ ارب مسلمانوں کی طرف سے میں یہ مقدمہ جیت کر دکھاؤں گا۔

اس بات پر نوجوانوں نے مجدد رواں صدی طاہرالقادری، ہم بیٹے کس کے طاہر کے، ہم بازو کس کے طاہر کے، کے نعروں سے ایسا آسمان سر پہ اٹھایا کہ پورے بھکر کے نوجوانوں، بزرگوں اور ماؤں بہنوں نے ان نوجوانوں کی آواز میں آواز ملا دی۔ عظمت مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ریلی جھنگ موڑ بھکر سے نکلی اور محمدی چوک پر اختتام پذیر ہوئی، اس ریلی کو پرنٹ میڈیا نے بھرپور کوریج دی، جن میں روزنامہ بھکر ٹائمز، روزنامہ تھل ٹائمز، روزنامہ عوام کی عدالت، روزنامہ الشرق، اور روزنامہ دی نیوز شامل ہیں۔ تمام اخباروں نے منہاج القرآن یوتھ لیگ کی اس پر نظم عظمت مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ریلی کو شہہ سرخیوں میں فرنٹ پیج پہ لگایا۔

انجمن تاجران بھکر کے صدر جناب رانا جمشید نے ریلی کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ منہاج القرآن یوتھ لیگ نے یہ ثابت کیا ہے کہ منہاج القرآن بانظم بھی ہے اور پرعزم بھی ہے۔ ان نوجوانوں کو دیکھ کر لگتا ہے کہ یہ ناموس رسالت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا قانون انٹرنیشنل سطح پر بنوا کر ہی دم لیں گے۔ منہاج القرآن یوتھ لیگ بھکر کے نائب صدر جناب محمد شہباز حسین اور جنرل سیکرٹری محمد عنصر حسین کھنڈ ہزار بار مبارک باد کے مستحق ہیں جنہوں نے اس ریلی کی احسن طریقے سے منیجمنٹ کی۔

تبصرہ

Top