چکوال : منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے زیراہتمام فری میڈکل کیمپ

منہاج القرآن ویلفیئر فاؤنڈیشن چکوال کوٹ چوہدریاں کے زیراہتمام قاضی فاؤنڈیشن Comprehensive Rehabilitation Center اور Helping Hand کے تعاون سے ایک فری میڈیکل کیمپ منہاج القرآن ماڈل سکول کوٹ چوہدریاں میں لگایا گیا۔ جس میں آنکھوں، کان، ناک، گلے، معذوری، دانتوں اور ہڈیوں کی علاوہ physical check up کے مریضوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ تحریک منہاج القرآن چکوال کے صدر حاجی عبد الغفور شیخ، ناظم تحریک منہاج القرآن ڈاکٹر سہیل جنجوعہ، ناظم حلقہ درود محمد احسان سنی اور میڈیا کوآرڈینٹر پاکستان عوامی تحریک توقیر عباس مغل نے خصوصی شرکت کی۔

اس موقع پر ڈاکٹر جواد حسین نے کیمپ کے اغراض و مقاصد بیان کئے جبکہ میڈیکل ٹیم کی نمائندگی ڈاکٹر جواد حسین Prosthetist Helping Hand عامر شہزاد ایڈمن اکاؤنٹنگ آفیسر، ام حبیبہ Receptionist، سمیع اللہ ایڈلوجسٹ اینڈ ہیرنگ سپشلسٹ، محمد انور Watchman، رابعہ محبوب Physio technician، محمد بلال Physiotherapy technician، ڈاکٹر عطا اللہ سنٹر منیجر سوات، عبدالرحمن Visual Eyes Technician، اخلاق احمد ویویژل آئیز ٹیکنیشن Helping Hand، جبکہ ڈاکٹر آمنہ محبوب Dentist، بشری بختاور Technician قاضی فاؤنڈیشن، صوفیہ بیگم Physio technician قاضی فاؤنڈیشن، ریحانہ شہناز Operational therapy نے مریضوں کا معائنہ کیا۔

اس عظیم خدمت میں منہاج القرآن ماڈل سکول کوٹ چوہدریاں کے طلباء اور طالبات بھی ڈاکٹرز اور سٹاف کے شانہ بشانہ رہتے ہوئے مریضوں کی رہنمائی میں مصروف عمل رہے۔ آخر میں پروگرام کے روح رواں صفدر بلوچ، محمد شفقت، حیات محمد منہاس، حافظ محمد افسر، نادر خان منہاس اور نوید احمد نے قاضی فاؤنڈیشن کے چئیرمین قاضی غلام اکبر، ڈاکٹر جواد حسین اور تحریک منہاج القرآن کی ایگزیٹو کے بھرپور تعاون پر ان کا خصوصی شکریہ ادا کیا۔ پروگرام کے اختتام پر صدر تحریک منہاج القرآن حاجی عبد الغفور شیخ نے تمام مریضوں کی شفایابی اور صحت وسلامتی کے لیے دعا کی۔

تبصرہ

Top