پاکستان عوامی تحریک چکوال کی ہنگامی پریس کانفرنس، فوج سے مکمل اظہار یکجہتی

مورخہ: 28 جون 2014ء

پاکستان عوامی تحریک چکوال کی ہنگامی پریس کانفرنس مقامی ہوٹل میں منقعد ہوئی جس میں پرنٹ اور الیکٹرونک میڈیا کے نمائندگان کے علاوہ پاکستان عوامی تحریک کے عہدیداران کی بڑی تعداد موجود تھی۔ اس موقع پر منہاج القرآن انٹرنیشنل کینیڈا کے صدر احمد نواز ملک اور ناظم کینیڈا محمد طیب کے علاوہ حاجی عبدالغفور، شیخ ملک احسان محفوظ، سید تصور شاہ، حافظ محمد خان، ڈاکٹر سہیل جنجوعہ، چوہدری نذر حسین، مسز عظمیٰ عروج ملک، رافعہ عروج ملک کے علاوہ دیگر عہدہداران موجود تھے۔ اس مو قع پر ملک سہیل جنجوعہ نے کہا کہ سانحہ ماڈل ٹائون میں جو بربریت کی گئی ہے اس نے جلیانوالہ باغ کی یاد تازہ کر دی ہے، انہوں نے کہا ہم اس وقت تک چین سے نہیں بیٹھیں گے جب تک مجرموں کو کیفر کردار تک نہیں پہنچا دیا جاتا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہم حافظ عمار یاسر کے خلاف پر چے کی مذمت کرتے ہیں اور مطالبہ کرتے ہیں کہ پرچہ خارج کیا جائے۔ سید تصور حسین شاہ نے کہا کہ پاکستان عوامی تحریک ضرب عضب کو ضرب حق کا نام دیتی ہے اور ہم اس معاملے میں فوج کے ساتھ کندھے سے کندھا ملا کر کھڑے ہیں۔ ضربِ عضب کی بھرپور حمایت کرتے ہیں اور پاکستان عوامی تحریک نے IPDs کے لیے 25 ہزار پیکٹ کا اعلان کیا ہے۔ اس موقع پر سید تصور شاہ نے 50 ہزار روپے کا عطیہ نقد دیا اور کہا کہ ہم لو گ ہی ڈاکٹر طاہرالقادری کا اثاثہ ہیں۔

احمد نواز ملک نے صحافیوں کے سوالات کے جوابات بڑے مدلل انداز میں دیے اور کہا کہ ڈاکٹر طاہرالقادری کا یہ قانونی حق تھا کہ وہ ملک میں آئیں کس خوف سے روکا گیا جو کہ ان کی بوکھلاہٹ کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ آخر میں ملک احسان محفوظ حاجی عبدالغور شیخ اور توقیر مغل نے تمام احباب کا شکریہ ادا کیا ملک احسان محفوظ نے کہا کہ غاصب حکمران نے ماڈل ٹائون پر حملہ کر کے یہ سوچا کہ وہ ہمیں ڈرا کر ہمارے حوصلہ پست کر دیں گے لیکن ہمارے حوصلے پہلے سے زیادہ جوان ہو گئے ہیں۔

تبصرہ

Top