قاضی محمد انور صدر سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن (پاکستان) کا منہاج القرآن سنٹر فرانس کا دورہ

مورخہ: 29 جون 2010ء

قاضی محمد انور کو منہاج القرآن اسلامک سنٹر آمد پر خوش آمدید کہا گیا اور شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی طرف سے دہشت گردی اور فتنہ خوارج پر لکھاگیا تاریخی فتوی بطور تحفہ پیش کیا گیا۔

قاضی محمد انور نے اپنے تاثرات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ڈاکٹر طاہر القادری نے بہت کم عرصہ میں دنیا بھر میں اپنے تعلیمی اور تنظیمی نیٹ ورک کا جال بچھا دیا ہے، آپ دنیا کے کسی کونے پر جائیں اور وہاں اسلام کی تعلیمات یا مذہبی ماحول کے طلبگار ہوں تو منہاج القرآن کے مرکز پہنچ جائیں آپ کو مل جائیں گی۔ ڈاکٹر محمد طاہر القادری نے موجودہ حالات میں غیرت ایمانی کا مظاہرہ کرتے ہوئے دہشت گردی کے خلاف جو فتویٰ جاری کیا ہے وہ ایک مکمل ڈاکومنٹ ہے جس میں دہشت گردی اور جہاد میں فرق، مسلمانوں کے قتل کی ممانعت، اسلامی ریاست میں غیر مسلم شہریوں کے جان و مال کے تحفظ سے متعلق اسلامی تعلیمات، دوران جنگ قتل عام اور دہشت گردی کی ممانعت، اسلامی ریاست اور ہیئت اجتماعی کے خلاف بغاوت کی ممانعت اور فتنہ خوارج کو تفصیل سے بیان کیا ہے۔

صدر سپریم کورٹ بار نے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی امت مسلمہ کے لئے خدمات کی تعریف کی اور ان کی لمبی عمر کی دعا کی۔

رپورٹ: اے کے راؤ (پیرس)

تبصرہ

Top