منہاج القرآن انٹرنیشنل فرانس کے ممبر ایگزیکٹو کونسل محمد اعظم کی مرکزی سیکرٹریٹ آمد

منہاج القرآن انٹرنیشنل فرانس کی ایگزیکٹو کونسل کے ممبر محمد اعظم اور ان کے صاحبزادے جنید احمد نے 17 جولائی 2010ء کو مرکزی سیکرٹریٹ لاہور کا دورہ کیا۔ مرکزی سیکرٹریٹ آمد پر نظامت امور خارجہ اور دیگر مرکزی قائدین نے آپ کا استقبال کیا۔

مرکزی سیکرٹریٹ کے مختلف شعبہ جات کے وزٹ کے بعد آپ نے تحریک منہاج القرآن کے قائمقام ناظم اعلیٰ شیخ زاہد فیاض سے ملاقات کی۔ نائب ناظم اعلیٰ جی ایم ملک بھی اس موقع پر موجود تھے۔ ملاقات میں انہوں نے شیخ زاہد فیاض کو منہاج القرآن انٹرنیشنل فرانس کی تنظیمی کارکردگی پر بریفنگ دی۔

اس موقع پر محمد اعظم نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تحریک منہاج القرآن امت مسلمہ کے لئے تعلیمی، فکری اور فلاحی جدوجہد کر رہی ہے۔ منہاج القرآن انٹرنیشنل فرانس کے زیراہتمام پاکستانی کمیونٹی کی فلاحی و سماجی سطح پر بھی معاونت کی جا رہی ہے۔

ملاقات میں معزز مہمان کو یتیم اور بے سہارا بچوں کیلئے فلاحی زیر تعمیر منصوبہ آغوش کے حوالے سے بریفنگ دی گئی۔ انہوں نے اس پروجیکٹ میں بڑی دلچسپی کا اظہار کرتے ہوئے اس منہاج القرآن کا عظیم منصوبہ قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے یتیم اور بے سہارا بچوں کی تعلیم و تربیت اور کفالت کیلئے آغوش کا منصوبہ انسانیت کی فلاح و بہبود کی عملی تصویر ہے۔ انہوں نے کہا کہ آغوش ایک تاریخی فلاحی کارنامہ ہے، جس کی جتنی بھی تعریف کی جائے کم ہے۔ اس موقع پر انہوں نے آغوش کی منصوبے کی تکمیل کے لیے منہاج القرآن انٹرنیشنل فرانس کی طرف سے ممکنہ تعاون کی یقین دہانی بھی کرائی۔

اس ملاقات کا اختتام دعائے خیر سے ہوا۔

تبصرہ

Top