امیر منہاج یورپین کونسل علامہ حسن میر قادری مرکز منہاج القرآن کا دورہ کیا

مورخہ: 07 اگست 2010ء

منہاج یورپین کونسل کے امیر علامہ حسن میر قادری نے مورخہ 07 اگست 2010ء بروز ہفتہ کو مرکزی سیکرٹریٹ منہاج القرآن انٹرنیشنل کا وزٹ کیا۔ علامہ حسن میر قادری نے اپنے دورہ مرکز کے دوران قائمقام ناظم اعلی شیخ زاہد فیاض، پرنسپل سیکرٹری ٹو شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری جی ایم ملک اور ناظم امور خارجہ راجہ جمیل اجمل سے ملاقات کی اور یورپ کے تنظیمی امور پر تفصیلی ڈسکشن کی۔

علامہ حسن میر قادری نے یورپ میں مسلم کمیونٹی کے لئے منہاج القرآن کی خدمات پر روشنی ڈالتے ہوئے بتایا کہ الحمدللہ یورپ میں نوجوان نسل شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی تعلیمات سے متاثر ہو کر اسلام کی طرف راغب ہو رہی ہے اور منہاج القرآن میں جوق در جوق شامل ہو رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے بارے میں جاری کئے جانے والے فتویٰ کی وجہ سے منہاج القرآن اور اس کی قیادت کے بارے میں غیر مسلموں کے ذہنوں میں بھی واضح فرق پڑا ہے۔

رپورٹ: محمد وسیم افضل قادری

تبصرہ

Top