سلسلہ علوی الجزائر فرانس کے سربراہ شیخ خالد بن تونس کا وفد کے ہمراہ مرکز منہاج القرآن فرانس کا دورہ

مورخہ: 06 مئی 2011ء

مرکز منہاج القرآن انٹرنیشنل فرانس میں 6 مئ 2011ء بروز جمعۃ المبارک ماہانہ محفل گوشہ درود منعقد کی گئی۔ جس میں سربراہ سلسلہ علوی الجزائر فرانس شیخ خالد بن تونس نے صدر مسلم سکاؤٹ فرانس حسین سودوکی انچارج کمیونیکیشن شیخ عزیز بن تونس اور دیگر 25 افراد پر مشتمل وفد کے ہمراہ شرکت کی۔

پروگرام میں سینیئر نائب ناظمِ اعلٰی منہاج القرآن انٹرنیشنل شیخ زاہد فیاض، ممبر سپریم کونسل حاجی گلزار احمد، امیر منہاج یورپین کونسل علامہ حسن میر قادری، ڈائریکٹر منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن یورپ علامہ محمد اقبال اعظم الازہری، ڈپٹی ڈائریکٹر منہاج القرآن فرانس علامہ عبدالرازق قادری، ممبران ایگزیکٹیو و شورٰی اور رفقاء و وابستگان کی کثیر تعداد نے شرکت ۔

پروگرام کا باقاعدہ آغاز تلاوتِ قرآن پاک و نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے کیا گیا۔ تمام شرکاء نے مکمل یکسوئی کے ساتھ تسبیحات پر درود پاک کا ورد کیا۔ بعد ازاں شیخ خالد بن تونس نے گفتگو فرمائی اور ٹیلی فون پر شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری سے بات کی۔ آپ نے اپنی اور اپنے آباء کی تصانیف علامہ حسن میر قادری کو پیش کیں جبکہ تنظیم کی طرف سے آپ کو شیخ الاسلام کی تصنیف المنہاج السوی پیش کی گئی۔ صدر مسلم سکاؤٹ فرانس حسین سودوکی نے بذریعہ پروجیکٹر اپنے پراجیکٹ کی تفصیلات بتائیں۔ ان کی کاوشوں کو تمام شرکاء نے بہت سراہا۔ بعد ازاں شیخ الاسلام کے خطابات میں سے 40 منٹ دورانیہ کے دو کلپس دکھائے گئے۔ ذکر و نماز عشاء اور دعا کے بعد تمام مہمانوں اور شرکاء کی کھانے سے تواضع کی گئی۔

رپورٹ: عدنان شفقت

تبصرہ

Top