منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن فرانس کے زیر اہتمام چیئرٹی ڈنر کا اہتمام
منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن فرانس کے زیر اہتمام مورخہ 27 جولائی 2011ء کو ایک مقامی ریسٹورنٹ میں چیئرٹی ڈنر کااہتمام کیا گیا۔ ڈنر کا مقصد مخیر حضرات کو ’’آغوش ‘‘ کے دوسرے مرحلے ’’ بچوں کی کفالت‘‘ کے بارے میں بریفنگ دینا تھا، جس کے لئے منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن یورپ کے ڈائریکٹر علامہ حافظ محمد اقبال اعظم کو خصوصی طور پر مدعو کیا گیاتھا۔ ڈنر میں پاکستانی کمیونٹی کے درد دل رکھنے والی کافی شخصیات نے شرکت کی۔
پروگرام میں منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے تحت چلنے والے فلاحی منصوبہ جات کی ویڈیو سی ڈیز حاضرین کو دکھائی گئیں جس کے بعدعلامہ حافظ محمد اقبال اعظم نے آغوش کے حوالہ سے خصوصی گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ آغوش کے پہلے مرحلہ کی تکمیل کے بعد اب اس کے دوسرے مرحلہ ’’ بچوں کی کفالت ‘‘ کا آغاز کیا جارہا ہے جس میں صاحب درد حضرات یتیم اور بے سہارا بچوں کی ایک سال، دو سال، پانچ سال کی کفالت اپنے ذمہ لے سکتے ہیں۔ پروگرام میں منہاج القرآن انٹرنیشنل فرانس کے جنرل سیکرٹری حاجی محمد اسلم اور منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن فرانس کے صدر محمد نعیم چودھری نے بھی گفتگو کی اور جملہ شرکاء کا شکریہ ادا کیا۔
رپورٹ: عدنان شفقت
تبصرہ