منہاج سسٹر لیگ اور منہاج ویمن لیگ فرانس کے زیر اہتمام ماہانہ گیارہویں شریف کا پروگرام

منہاج سسٹر لیگ اور منہاج ویمن لیگ فرانس کے زیر اہتمام مورخہ 15 جنوری 2102ء کو ماہانہ گیارہویں شریف کا پروگرام لاکورنیو مرکز پر منعقد ہوا جس میں خواتین کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

گیارہویں شریف کی محفل کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا جس کی سعادت سعدیہ عثمان نے حاصل کی، سویرا حسین نے نہایت ہی پر سوز انداز میں حمد باری تعالیٰ پیش کی۔ شاہین اکرم نے بارگاہ رسالت مآب صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم میں درود ونعت کی صورت میں گلہائے عقیدت پیش کئے۔ منہاج ویمن لیگ فرانس کی مسرت جہاں منشاء نے انتہائی خوبصورت انداز میں حضور غو ث الاعظم رحمۃ اللہ علیہ کے حضور منقبت پیش کی۔ جوائنٹ سیکرٹری منہاج سسٹر لیگ ماہین اقبال نے فرنچ زبان میں والدین کے حقوق پر نہایت مؤثر گفتگو کی۔ جنرل سیکرٹری منہاج ویمن لیگ مسز ستارہ مبین ملک، سعدیہ عثمان، مسز شاہین فاطمہ، مسز ممتاز ملک، مسز ممتاز قدیراور مس حفضہ نے نعتوں کے سلسلہ کوآگے بڑھاتے ہوئے محفل کی رونق کو دوبالا کیا۔

محفل کی نقابت کے فرائض مسز عشرت جواد بٹ اور مسز نازیہ عدنان نے خوبصورتی سے سرانجام دیئے۔ منہاج یورپین کونسل کے امیر علامہ حسن میر قادری نے قرآن اور دل کے موضوع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قرآن اللہ کا نور ہے اور ہمارا دل ایک برتن کی مانند ہے اگر ہم اپنے دل میں نور ٹھرانا چاہتے ہیں تو دل کو ہر قسم کی گندگی سے صاف رکھنا ہو گا۔آپ نے کہا کہ پانچ چیزوں سے دل صاف ہوتا ہے۔

1۔ قرآن کو سمجھ کر پڑھنے سے

2۔ روزے رکھنے سے

3۔ رات کو عبادت کرنے سے

4۔ حسن خلق سے

5۔ نیکو کاروں کی مجلس میں بیٹھنے سے

پروگرام کے اختتام پر علامہ حسن میر قادری نے انتہائی رقت آمیز دعا کرائی جس کے بعد لنگر غوثیہ سے مہمانوں کی تواضع کی گئی۔

رپورٹ: نازیہ عدنان

تبصرہ

Top