منہاج القرآن انٹرنیشنل گارج لے گونس (فرانس) کے زیر اہتمام غوث الاعظم رضی اللہ عنہ کانفرنس

تحریک منہاج القرآن کو جہاں اللہ پاک نے اور بہت سے اعزازات سے نوازا ہے وہاں اس کو یہ اعزاز بھی حاصل ہے کہ اس کے بانی وسرپرست شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری نے اولیاء اللہ کی ولادت کو مختلف انداز میں اپنانے کے طریقے متعارف کروائے ہیں،اسی سلسلہ میں مورخہ 27 اپریل 2012ء بروز ہفتہ گارج لے گونس فرانس کے زیر اہتمام پانچویں سالانہ غوث الاعظم رضی اللہ عنہ کانفرنس منعقد ہوئی۔

منہاج یوتھ لیگ گارج لے گونس نے اسلامک سنٹر کو لائٹنگ،قمقموں اور سبز پتیوں کے ساتھ سجایا تھا اس کانفرنس میں علامہ چودھری رازق حسین،حاجی خلیل (سرپرست اداراہ منہاج القرآن گارج لے گونس)، مرکزی ایگزیکٹو گارج لے گونس نے خصوصی شرکت کی جبکہ پاکستانی کمیونٹی کی ایک کثیر تعداد بھی شریک ہوئی۔ کانفرنس کا باقاعدہ آغازتلاوت کلام پاک سے ہوا جس کی سعادت قاری نور الامین (امام اسلامک سنٹر ) نے حاصل کی جبکہ نعمان صابر، محمد ارسلان اور محمد اشتیاق نے تاجدار کائنات صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی بارگاہ میں ہدیہ عقیدت پیش کرنے کے ساتھ ساتھ حضور غو ث الاعظم رضی اللہ عنہ کی بارگاہ میں منقبت پیش کر کے حاضرین کے دل جیت لئے۔اس کے بعدراجہ محمد رضوان(گولڈ میڈلسٹ) اور زاہد محمود چشتی نے بھی نعت کی صورت میں اپنی حاضری لگوائی۔

علامہ چودھری رازق حسین نے شان غوث الاعظم رضی اللہ عنہ کے حوالہ سے مفصل گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اس دنیا میں اس وقت جتنے بھی ولی ہیں اور قیامت تک جتنے ولیوں نے آنا ہے ان سب کی گردنوں پر حضور غوث الاعظم رضی اللہ عنہ کا قدم مبارک ہے۔گفتگوکے آخری حصہ میں شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی ملی اورقومی خدمات کے حوالہ سے تفصیلی بریفنگ دی۔ پروگرام کے اختتام پر علامہ چودھری رازق حسین نے رقت آمیز دعا کرائی۔اس کے بعد ادارہ منہاج القرآن گارج لے گونس کی طرف سے انتہائی پر تکلف کھانا دیا گیا۔

رپورٹ: محمدعلی رضا

تبصرہ

Top