ادارہ منہاج القرآن گارج لے گونس فرانس میں ایصال ثواب کی محفل

مورخہ: 25 مئی 2012ء

ادارہ منہاج القرآن گارج لے گونس کے زیر اہتمام مورخہ 25 مئی 2012ء کو ناظم امور خارجہ راجہ جمیل اجمل کی پھوپھو جان اور الحاج محمد افضل نوشاہی (حسان منہاج) کے والد محترم کے ایصال ثواب کے لئے ایک محفل منعقد کی گئی۔

محفل کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا جس کی سعادت قاری نور الامین نے حاصل کی جبکہ محمد شوکت علی نے آقائے دوجہاں صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی بارگاہ میں ہدیہ نعت پیش کی۔پروگرام میں ڈپٹی ڈائریکٹر منہاج القرآن فرانس علامہ چودھری رازق حسین نے اپنے خیالا ت کا اظہار کرتے ہوئے کہا راجہ جمیل اجمل اور الحاج محمد افضل نوشاہی کی خدمات کا ذکر کیا اور کہا کہ ہمارے قائد شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری نے یہی درس دیا ہے کہ منہاج القرآن ایک فیملی ہے اور ہمیشہ ایک دوسرے کے دکھ اور سکھ میں شریک رہا کرو۔

تقریب میں حاجی خلیل (سرپرست ادارہ منہاج القرآن گارج لے گونس)، زاہد محمود چشتی (صدر ادارہ منہاج القرآن گارج لے گونس)، مرکزی ایگزیکٹو گارج لے گونس، ایگزیکٹو منہاج القرآن یوتھ لیگ گارج لے گونس نے اجتماعی طور پر دکھ اور غم کا اظہار کرتے ہوئے اپنے مرکزی قائدین سے اظہار تعزیت کیا اور مرحومین کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ پروگرام کے اختتام پر قاری زاہد محمود چشتی نے آقائے دوجہاں صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی بارگاہ میں درود وسلام پیش کیا، قاری نور الامین قادری نے مرحومین کے ایصال ثواب کے لئے خصوصی دعا کی۔

رپورٹ: ادارہ گارج لے گونس

تبصرہ

Top