منہاج القرآن انٹرنیشنل گارج لے گونس (فرانس) میں یوم سیدنا صدیق اکبر رضی اللہ عنہ کی تقریب

مورخہ: 09 جون 2012ء

منہاج القرآن انٹرنیشنل گارج لے گونس فرانس میں یوم سیدنا صدیق اکبر رضی اللہ عنہ انتہائی شان وشوکت سے منایا گیا۔ مورخہ 09 جون 2012 بروز ہفتہ کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔

پروگرام کی صدارت حاجی خلیل احمد (سرپرست منہاج القرآن گارج لے گونس فرانس) نے کی۔ زاہد محمود چشتی (صدر منہاج القرآن گارج لے گونس)، سہیل یعقوب (صدر منہاج القرآن یوتھ لیگ گارج لے گونس)، علامہ چودھری رازق حسین کے علاوہ منہاج القرآن انٹرنیشنل گارج لے گونس فرانس کی ایگزیکٹو کونسل اور منہاج القرآن یوتھ لیگ کی ایگزیکٹو نے خصوصی شرکت کی۔

پروگرام کا باقاعدہ آغاز قاری عابد حسین کی تلاوت سے ہوا جبکہ عمران گل تاسب، مصر حیات اور محمد اشتیاق نے آقاء دوجہاں صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی بارگاہ میں ہدیہ عقیدت پیش کی۔قاری نورالامین قادری (امام منہاج القرآن گارج لے گونس فرانس) نے نہایت ہی احسن انداز میں سورۃ الملک کی تلاو ت کر کے عوام الناس کے دل جیت لئے۔ منہاج القرآن انٹرنیشنل فرانس کے ڈپٹی ڈائریکٹر علامہ چودھری رازق حسین نے احادیث مبارکہ کی روشنی میں شان صدیق اکبر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہوئے کہا کہ حضرت ابوبکر رضی اللہ عنہ واحد صحابی سول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ہیں جن کو آقاء دوجہاں صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے تین دن غار ثور میں اپنے قرب سے نوازا اور جن کو اپنی ظاہر حیات میں امامت کی ذاری سونپی اور سیدنا صدیق اکبر رضی اللہ عنہ کی محبت کواپنی کے لئے واجب قرار دیا۔ اس لئے ہر امتی کا حق ہے کہ وہ ان کی ذات سے بے پناہ محبت کرے۔

پروگرام کے اختتام پر تمام حاضرین نے کھڑے ہو کر مودب انداز میں آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی بارگاہ میں درود و سلام پیش کیا۔ اس کے بعد علامہ چودھری رازق حسین نے خصوصی دعا کرائی۔

رپورٹ:محمد علی رضا

تبصرہ

Top