منہاج القرآن انٹرنیشنل گارج لے گونس (فرانس) کے زیر اہتمام روحانی محفل کا انعقاد

مورخہ: 30 جون 2012ء

منہاج القرآن انٹرنیشنل گراج لے گونس (فرانس) کے زیر اہتمام مورخہ 30 جون 2012ء کو ایک روحانی محفل کا انعقادکیا گیا جس میں پاکستانی کمیونٹی کے علاوہ حاجی خلیل، قاری نورالامین، زاہد محمود چشتی، صابر حسین، غلام فریدکے علاوہ منہاج القرآن گارج لے گونس (فرانس ) کی ایگزیکٹو اور منہاج القرآن یوتھ لیگ کی ایگزیکٹو کونسل نے شرکت کی۔

پروگرام کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا جس کی سعادت قاری نورا لامین قادری نے حاصل کی، اس کے بعد مکمل یکسوئی کے ساتھ اجتماعی طور پر تسبیحات کے ذریعے آقائے دوجہاں کی بارگاہ میں درود وسلام کے پھول نچھاور کئے۔اس کے بعد سید چاند شاہ اور راجہ محمد رضوان نے نہایت ہی احسن انداز میں آقائے دوجہاں صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی بارگاہ میں ہدیہ نعت پیش کی۔اس کے بعد حاضرین نے نہایت ہی احسن انداز میں محفل ذکر منعقد ہوئی جس میں سب نے کھڑے ہو کر ادب کے ساتھ ہدیہ درود وسلام پیش کیا۔ محفل کے اختتام پر قاری نورالامین قادری نے خصوصی دعا کرائی۔

رپورٹ:محمد علی رضا

تبصرہ

Top