منہاج القرآن انٹرنیشنل (گارج لے گونس، فرانس) کے زیراہتمام شب برات انتہائی عقیدت واحترام سے منائی گئی

منہاج القرآن انٹرنیشنل (گارج لے گونس، فرانس) کے زیر اہتمام مورخہ 04 جولائی 2012ء کو پانچویں سالانہ محفل شب برات انتہائی ادب واحترام سے منائی گئی جس میں گردونواح سے مرد وخواتین کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

محفل میں علامہ چودھری رازق حسین (ڈائریکٹر منہاج القرآن گارج لے گونس، فرانس)، زاہد محمود چشتی (صدر، گارج لے گونس)، راحت حسین (جنرل سیکرٹری)، صابر حسین (نائب صدر)، سہیل یعقوب (صدر منہاج یوتھ لیگ)، غلام فرید، طارق بٹ، اور بابو خان نے خصوصی شرکت کی۔ پروگرام کی صدارت حاجی خلیل احمد (سرپرست، منہاج القرآن انٹرنیشنل گارج لے گونس، فرانس) نے کی۔

محفل کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا جس کی سعادت قاری نورالامین قادری نے حاصل کی، اس کے بعد حاضرین مجلس نے مکمل یکسوئی کے ساتھ اجتماعی طور پر تسبیحات کے ذریعے آقائے دوجہاں صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی بارگاہ میں درود وسلام کے پھول نچھاور کئے۔ محمد اشتیاق، افتخار برنالی، سید چن پیر، عدنان صابر، راجہ رضوان، زاہد محمود چشتی نے آقائے دوجہاں صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی بارگاہ میں نہایت خوبصورت انداز میں گلہائے عقیدت پیش کئے۔ منہاج القرآن یوتھ لیگ کی نمائندگی کرتے ہوئے قاضی محمد دلشاد نے فرنچ میں شب برات کے حوالہ سے گفتگو کی۔منہاج القرآن انٹرنیشنل گارج لے گونس کے ڈائریکٹر علامہ چودھری رازق حسین نے توبہ کے عنوان پر نہایت ہی احسن انداز میں گفتگو کی، اس کے ساتھ ساتھ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری اور تحریک منہاج القرآن کا تعارف بھی کروایا۔ پروگرام کا اختتام دعائے خیر سے ہوا۔

رپورٹ: محمد علی رضا

تبصرہ

Top