منہاج القرآن ویمن لیگ (فرانس) کے زیراہتمام استقبال رمضان المبارک کی تقریب

منہاج القرآ ن ویمن لیگ (فرانس) کے زیر اہتمام مورخہ 15 جولائی 2012ء کو منہاج القرآن کے مرکز لاکورونیو پر استقبال رمضان المبارک کا پروگرام منعقدہوا جس میں خواتین کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

تقریب کا باقاعدہ آغاز نفیسہ بتول، میمونہ حمید اللہ اور زاہدہ حمید اللہ نے تلاوت کلام پاک اور ترجمہ سے کیا۔ سمرین اور ان کی ساتھی نے حمد باری تعالیٰ پیش کی، مائرہ غلام نے آقائے دوجہاں صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی بارگاہ میں ہدیہ نعت پیش کی۔ مسز سلطانہ بٹ نے حضور غوث الاعظم رضی اللہ عنہ کی بارگاہ میں منقبت پیش کی۔ محترمہ سویرا نے رمضان المبارک کی مناسبت سے کلام پیش کیا۔ زاہدہ اظہر (منہاجیہ) نے انتہائی خوبصورت اور مدلل انداز میں رمضان المبارک کے فضائل بیان کئے۔ صدر منہاج القرآن ویمن لیگ مسرت جہاں منشاء، مسز ستارہ مبین ملک، سمرین اینڈ سسٹرز اور سائرہ لیاقت نے آقائے دوجہاں صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی بارگاہ میں گلہائے عقیدت پیش کئے۔

منہاج یورپین کونسل کے امیر علامہ حسن میر قادری نے قرآن وحدیث کی روشنی میں فضائل رمضان پر انتہائی مدلل گفتگو کی۔انہوں نے حدیث مبارکہ پیش کرتے ہوئے کہا کہ رمضان المبارک کے شروع ہوتے ہی شیطان کو قید کر دیا جاتا ہے اور دوزخ کے سارے دروازے بند کردیئے جاتے ہیں اور جنت کے سارے دروازے کھول دیئے جاتے ہیں۔ خطاب کے بعد تمام بہنوں نے مل کر آقائے دوجہاں صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی بارگاہ میں درود وسلام پیش کیا جس کے بعد تمام خواتین نے کھانا تناول کیا۔ پروگرام کی نقابت کے فرائض نازیہ عدنان نے سرانجام دیئے۔

رپورٹ: نازیہ عدنان

تبصرہ

Top