منہاج القرآن انٹرنیشنل (گارج لے گونس، فرانس) کے زیراہتمام یوم سیدہ کائنات ادب واحترام سے منایا گیا

منہاج القرآن انٹرنیشنل (گارج لے گونس، فرانس) کے زیر اہتمام مورخہ 28 جولائی 2012ء کو یوم وصال سیدہ کائنات حضرت فاطمۃ الزہرہ رضی اللہ عنہا ادب واحترام سے منایا گیا۔

محفل کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا جس کی سعادت قاری نورالامین قادری نے حاصل کی، اس کے بعد حاضرین مجلس نے مکمل یکسوئی کے ساتھ اجتماعی طور پر آقائے دوجہاں صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی بارگاہ میں درود وسلام کے پھول نچھاورکیے، جبکہ محمد سید چن شاہ اور زاہد محمود قادری نے ہدیہ نعت پیش کی۔ منہاج القرآن انٹرنیشنل (گارج لے گونس، فرانس) کے ڈائریکٹر علامہ چودھری رازق حسین نے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سیدہ کائنات حضرت فاطمۃ الزہرہ رضی اللہ عنہا اور حضرت علی شیر خدا رضی اللہ عنہ نے حسنین کریمین کی بیماری کے لئے منت مانی تھی کہ اگریہ صحت یاب ہوگئے تو ہم روزے رکھے گے اور جب حسنین کریمین صحبت یاب ہوگئے تو انہوں نے روزے رکھے۔ افطاری کا وقت آیا تو اس وقت سائل آپ کے دروازے پر آگئے آپ نے جو بھی سامان تھا اٹھا کر سائل کو دے دیا اور خود پانی سے افطاری کی۔ آج سیدہ کائنات کی سیرت سے ہمیں یہ سبق ملتا ہے کہ رمضان المبارک کے مہینے اور عام دنوں میں بھی غریب، یتیم اور بے سہارا کی مدد کریں۔

سیدہ کائنات کے یوم وصال کے اس پروگرام میں حاجی خلیل احمد (سرپرست منہاج القرآن گارج لے گونس) نے صدارت کی جبکہ زاہد محمود چشتی (صدر)، سہیل یعقوب (صدر یوتھ لیگ)، فلک شیر، غلام فرید اور دیگر عہدیداران وکارکنان نے خصوصی شرکت کی۔ پروگرام کے اختتام پر درودوسلام پڑھاگیا اور روزہ افطار کرایا۔

رپورٹ: محمدعلی رضا

تبصرہ

Top