منہاج القرآن انٹرنیشنل (فرانس) کے زیر اہتمام عیدالفطر کا عظیم الشان اجتماع

مورخہ: 19 اگست 2012ء

منہاج القرآن انٹرنیشنل (فرانس) کے زیر اہتمام مورخہ 19اگست 2102ء کو لاکورونیو مرکز پر عید الفطر کا عظیم الشان اجتماع منعقد ہوا جس میں تقریبا 3500 افراد نے شرکت کی۔عوام الناس کی کثیر تعداد کی وجہ سے ہال کھچا کھچ بھرا ہوا تھا اور باہر سڑکوں پر بھی افراد موجود تھے۔

عوام کی کثرت کی وجہ سے عید الفطر کی تین جماعتیں کروائی گئیں۔ پہلی جماعت منہاج یورپین کونسل کے امیر علامہ حسن میر قادری، دوسری جماعت منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن یورپ کے ڈائریکٹر علامہ حافظ محمد اقبال اعظم الازہری اور تیسری جماعت قاری محمد صدیق نے کرائی۔تینوں اجتماعات سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے اخلاق حسنہ کی درستگی پر زور دیا اور اپنی نیت کو اللہ کی رضا کی خاطر درست سمت میں لگانے کی اہمیت اجاگر کی۔عید الفطر کے اجتماع میں عوام الناس کو منہاج القرآن کے منصوبہ جات اور شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی تعلیمات وفکر سے بھی آگاہ کیا گیا۔

منہاج القرآن یوتھ لیگ کے نوجوانوں نے مٹھائی کا وسیع انتظام کیاتھا، نماز کی ادائیگی کے بعد گلے ملنے کے بعد ہال سے باہر جانے والے احباب کو گیٹ پر مٹھائی پیش کی جاتی رہی۔ منہاج القرآن انٹرنیشنل فرانس کیطرف سے عید کے وسیع وعریض اجتماعات اور نظم وضبط کے ساتھ نماز عید الفطر کی ادائیگی پر عوام الناس نے دل کی گہرائیوں سے سراہا۔

رپورٹ: عدنان شفقت

تبصرہ

Top