منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن گارج لے گونس (فرانس) کے زیر اہتمام چیرٹی پروگرام

مورخہ: 01 اگست 2012ء

منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن (گارج لے گونس، فرانس) کے زیر اہتمام مورخہ 01 اگست 2012ء کو چیرٹی پروگرام کا انعقاد کیا گیا جس میں خصوصی شرکت چودھری رازق حسین گجر (ڈائریکٹر منہاج القرآن گارج لے گونس، فرانس) نے کی۔ان کے علاوہ راحت حسین(صدر )، فلک شیر(ناظم)، شوکت علی (ناظم مالیات)، صابر حسین (نائب صدر) کے علاوہ گارج لے گونس کی ایگزیکٹو اور منہاج القرآن یوتھ لیگ گارج لے گونس فرانس کی ایگزیکٹو کے ممبران اور پاکستانی کمیونٹی نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ پروگرام کا مقصدمنہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے تحت چلنے والے، آغوش اور بیت الزھرہ، فلاحی منصوبہ جاب اور تعلیمی منصوبہ جات کے بارے میں بتانا تھا۔

پروگرام کے کے پہلے حصہ میں چودھری رازق حسین گجر نے قرآن وحدیث کی روشنی میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جو اپنے مال سے زکوۃ ادا کرتا ہے اس کا مال صاف ہوجاتا ہے اور قیامت والے دن صدقہ جاریہ کی شکل میں اس کے سامنے آئے گا، اور جو شخص اپنے مال سے زکوۃ ادا نہیں کرتا یہ مال قیامت والے دن اس کے لئے باعث ندامت بن جائے گااس وجہ سے ہمیں اپنے رب کے دیئے ہوئے مال میں سے زکوۃ بھی ادا کرنی چاہیے اور یتماء، مساکین اور غرباء کی کفالت بھی منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے ذریعے کرنی چاہیئے۔

پروگرام میں منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے تحت چلنے والے فلاحی منصوبہ جات، تعلیمی منصوبہ جات، آغوش اور بیت الزھرہ کی ویڈیو دکھائی گئی۔اس کے بعد تمام سامعین نے روزہ افطار کیا۔قاری نور الامین قادری(امام منہاج القرآن انٹرنیشنل گارج لے گونس، فرانس) کی خصوصی سے پروگرام کا اختتام ہوا۔

رپورٹ: محمد علی رضا

تبصرہ

Top