منہاج القرآن انٹرنیشنل (گارج لے گونس، فرانس ) میں یوم فتح مکہ جوش وخروش سے منایا گیا

مورخہ: 16 اگست 2012ء

منہاج القرآن انٹرنیشنل کو یہ انفرادیت حاصل ہے کہ سارا سال اپنے اسلامک سنٹرز میں مختلف مذہبی، دینی اور قومی پروگرام منعقد کرواتی رہتی ہے، اسی سلسلہ میں مورخہ 16 اگست 2012ء کو منہاج القرآن انٹرنیشنل (گارج لے گونس، فرانس ) کے زیر اہتمام فتح مکہ کے حوالہ سے خصوصی پروگرام کااہتمام کیا گیا۔

پروگرام کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا جس کی سعادت قاری نورالامین (امام منہاج القرآن گارج لے گونس، فرانس) نے حاصل کی۔ تلاوت کلام پاک کے بعد اشتیاق احمد اور وقاص شوکت نے آقائے دوجہاں صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی بارگاہ میں گلہائے عقیدت پیش کئے۔منہاج القرآن اسلامک سنٹر (گارج لے گونس، فرانس) کے ڈائریکٹر علامہ چودھری رازق حسین گجر نے شرکاء سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ فتح مکہ مسلمانوں پر اللہ رب العزت کا انعام ہے۔ آقاء دوجہاں صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اس عظیم فتح کو قیامت تک کی انسانیت کے لئے ایک نمونہ بنادیا جب آپ نے احترام انسانیت کے حوالہ سے گفتگو فرمائی۔ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی فتح مکہ پر کی جانے والی گفتگو انسانیت کے رہن سہن اور احترام کو ایک مکمل ضابطہ حیات ہے جس میں برداشت اور عدم تشدد کی دعوت دی گئی ہے۔

فتح مکہ کے عظیم الشان پروگرام میں زاہد محمود چشتی، راحت حسین، صابر حسین، سہیل یعقوب، فلک شیر، شوکت علی، غلام فرید، بابو خان کے علاوہ منہاج القرآن انٹرنیشنل(گارج لے گونس، فرانس)، منہاج القرآن یوتھ لیگ فرانس کی ایگزیکٹو اور پاکستانی کمیونٹی کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ پروگرام کی صدارت حاجی خلیل (سرپرست منہاج القرآن انٹرنیشنل، گارج لے گونس) نے کی۔ قاری نورالامین قادری نے اختتامی دعا کی۔

رپورٹ: محمد علی رضا

تبصرہ

Top