منہاج القرآن انٹرنیشنل (گارج لے گونس، فرانس ) کے زیراہتمام عید الفطر کا اجتماع

مورخہ: 19 اگست 2012ء

منہا ج القرآن انٹرنیشنل(گارج لے گونس، فرانس) کے زیر اہتما م مورخہ 19 اگست 2012ء بروز اتوار عید الفطر کا عظیم الشان اجتماع منعقد ہوا جس میں ہزاروں فرزندان توحید نے شرکت کی۔ لوگوں کی کثیر تعداد کی وجہ سے نماز عیدکی تین جماعتیں منعقد کی گئیں۔ پہلی جماعت قارری نوالامین قادری، دوسری مولانا مقتدر علی بنگالی اور تیسری چودھری رازق حسین گجر نے کرائی۔

نماز عید کے اجتماع کا پروگرام صبح آٹھ بجے ہوا جس میں گرد ونواح سے لوگوں کی آمد کا سلسلہ جاری رہا۔ منہاج القرآن انٹرنیشنل(گارج لے گونس، فرانس)کے ڈائریکٹر علامہ چودھری رازق حسین گجر نے عید کا پیغام دیتے ہوئے کہا کہ رمضان ہمیں جاتے ہوئے دونعمتیں دے کر گیا ہے پہلی نعمت قرآن اور دوسری نعمت صاحب قرآن، اگر آج ہم ان دونوں کو تھام لیں تو دنیا وآخرت میں کامیا ب وکامران ہو سکتے ہیں۔ انہوں نے منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کا تعارف کراتے ہوئے کہا کہ منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن نے 500 یتیم اور بے سہارا بچوں کی کفالت کے لئے ادارہ آغوش کی بلڈنگ مکمل کر لی ہے اور اس ادارہ میں بچوں کی سلیکشن ہو رہی ہے ان کا سارا خرچ منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کی ذمہ داری ہوگی اور جو بچہ جس صلاحیت کا ہوگا اس کو وہی تعلیم دلوائی جائے گی۔

نماز عید کے اجتماع میں منہا ج القرآن انٹرنیشنل (گارج لے گونس، فرانس) کی ایگزیکٹو نے عید الفطر کے شرکاء کی سہولت کے لئے مختلف کمیٹیاں تشکیل دی تھیں جنہوں نے اپنی ذمہ داریاں احسن انداز میں ادا کیں۔اختتام پر علامہ چودھری رازق حسین گجر نے جملہ شرکاء کو ادارہ کی طرف سے عید کی مبارکباد پیش کی۔ دعاکے بعد تمام شرکاء ایک دوسرے سے بغلگیر ہو گئے۔

رپورٹ: محمد علی رضا

تبصرہ

Top