منہاج القرآن انٹرنیشنل (گارج لے گونس، فرانس) کے زیر اہتمام ماہانہ محفل گوشہ درود

اسلام ایک دوسرے کے ساتھ پیار اور محبت کا درس دیتا ہے ۔ان خیالات کا اظہار منہاج القرآن انٹرنیشنل (گارج لے گونس، فرانس) کے ڈائریکٹر علامہ چودھری رازق حسین گجر نے مورخہ 08 ستمبر 2012 کو ماہانہ محفل گوشہ درود میں شامل احباب سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

محفل کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا جس کی سعادت قاری نورالامین قادری نے حاصل کی، اس کے بعد حاضرین نے مکمل یکسوئی کے ساتھ اجتماعی طور پر تسبیحات کے ذریعے آقاء دوجہاں صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی بارگاہ میں درود و سلام کے پھول نچھاور کئے۔اشتیاق حسین، حنیف مغل اور زاہد محمود چشتی نے آقاء دوجہاں صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی بارگاہ میں گلہائے عقیدت پیش کئے۔چودھری رازق حسین گجر نے (اسلام کا پیغام پیار ہے) کے عنوان سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آقاء دوجہاں صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سارے جہانوں کے لئے رحمت ہیں اورا ن کی امت، امت محمدی بھی سارے انسانوں کے لئے رحمت ہے اس لئے ہمیں چاہیئے کہ سارے انسانوں کے لئے پیار کا نمونہ بن جائیں چاہے وہ کسی بھی مذہب سے تعلق رکھتے ہوں۔ یہی پیغام اسلام کا ہے اور یہی پیغام منہاج القرآن کا۔ بعدازاں سب شرکاء نے کھڑے ہو کر درود و سلام کا نذرانہ پیش کیا۔ آخر میں علامہ چودھری رازق حسین گجر نے خصوصی دعا کرائی۔

رپورٹ: محمد علی رضا

تبصرہ

Top