منہاج القرآن انٹرنیشنل (گارج لے گونس، فرانس) کے زیراہتمام نماز جمعہ کا اجتماع

منہاج القرآن انٹرنیشنل (گارج لے گونس، فرانس) کے زیر اہتمام مورخہ 26 اکتوبر 2012ء کو جمعۃ المبارک کا عظیم الشان اجتماع منعقد ہوا جس میں کثیر تعداد میں فرزندان توحید نے شرکت کی۔

نماز جمعہ کے اس اجتماع میں خصوصی شرکت چودھری رازق حسین گجر (ڈائریکٹر منہاج القرآن انٹرنیشنل گارج لے گونس، فرانس) نے کی۔ ان کے علاوہ قاری نور الامین، راحت حسین، فلک شیر، شوکت علی قادری، صابر حسین، غلام فرید، سابقہ صدر زاہد محمود چشتی کے علاوہ منہاج القرآن انٹرنیشنل گارج لے گونس فرانس کی ایگزیکٹو، منہاج القرآن یوتھ لیگ کی ایگزیکٹو کے ساتھ ساتھ فرزندان توحید نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

جمعہ کے اجتماع کا آغاز آقائے دوجہاں صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پر درود وسلام سے ہوا، اس کے بعد سید چاند شاہ نے آقائے دوجہاں صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی بارگاہ میں گلہائے عقیدت پیش کئے۔ علامہ چودھری رازق حسین گجر نے جمعہ کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اللہ کے ذکر سے دلوں کو سکون ملتا ہے اور جو شخص اپنی اس ظاہر ی زندگی میں اللہ تعالیٰ اور اس کے محبوب کے ذکر سے اپنے دل وجان کو منور کرلیتا ہے تو پھر اس کے پردہ فرمانے کے بعد رب اس کے ذکر کو لوگوں کی زبان پر جاری فرمادیتا ہے۔ آخر میں جملہ شرکاء نے کھڑے ہوکر درودوسلام کا نذرانہ پیش کیا اور خصوصی دعا کی گئی۔

رپورٹ: محمد علی رضا

تبصرہ

Top