فرانس: شیخ زاہد فیاض یورپ کے دعوتی وتنظیمی دورہ پر پیرس پہنچ گئے

منہاج القرآن انٹرنیشنل کے مرکزی ناظم اعلیٰ شیخ زاہد فیاض مورخہ 27 فروری 2013ء کو ایک ماہ کے دعوتی وتنظیمی دورہ پر پیرس پہنچ گئے۔ اپنے دورہ کے دوران وہ فرانس، اٹلی، جرمنی، سپین اورہالینڈ میں ورکرز کنونشنز سے خطاب کریں گے اور پاکستان کی موجودہ صورتحال سے آگاہ کریں گے۔

شیخ زاہد فیاض نے ایئر پورٹ پر اپنے استقبال کے لئے آئے کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تحریک منہاج القرآن یورپ،امریکہ، برطانیہ، انڈیا اور خلیج سمیت پوری دنیا میں اسلام کی حقیقی تعلیمات کے فروغ کے لئے موثر انداز میں کام کر رہی ہے جس کے نتیجہ میں اسلام جیسے پر امن دین کے بارے میں غلط فہمیاں تیزی سے ختم ہو رہی ہیں اوراسلام کی پہچان امن وسلامتی اور محبت کے دین کے طور پر ہو رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری الیکشن کمیشن کی جانب سے اٹھاے جانے والے اقدامات کا بڑی گہرائی سے مشاہدہ کر رہے ہیں اور ان تمام اقدا مات کو سراہیں گے جو الیکشن کمیشن کی طرف سے الیکشن کے عمل کو شفاف بنانے کے لئے کئے جائیں گے۔

رپورٹ: راؤخلیل احمد

تبصرہ

Top