فرانس: منہاج القرآن انٹرنیشنل گارج لے گونس کے زیر اہتمام میلاد مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم انتہائی جوش و خروش سے منایا گیا

منہاج القرآن انٹرنیشنل کو جہاں اللہ رب العزت نے اور بہت سے انعامات سے نوازا ہے وہاں اس کو یہ اعزاز بھی حاصل ہے کہ اس کے بانی وسرپرست شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری نے تاجدار کائنات صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی ولادت کے جشن کے مختلف انداز اپنانے کے طریقے متعارف کرائے ہیں اور موجودہ دور میں تاجدار کائنات صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی ولادت کو بطور جشن منانا، مساجد کو قمقموں سے سجانا، اسلامک سنٹرز میں لائٹنگ کرنا،گھروں میں لائٹنگ کرنا،گھروں،مساجد اور اسلامک سنٹرز میں ولادت مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی مناسبت سے ضیافت کا اہتمام کرنا شامل ہے۔

شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کے حکم پر عمل کرتے ہوئے منہاج القرآن انٹرنیشنل گارج لے گونس فرانس اور منہاج القرآن یوتھ لیگ گارج لے گونس کے زیر اہتمام میلاد مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم انتہائی جوش و خروش سے منایا گیا۔میلاد مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی مناسبت سے 13 جنوری 2014 بروز سوار کو منہاج القرآن انٹرنیشنل گارج لے گونس میں ایک عظیم الشان محفل نعت اور محفل میلاد منعقد کی گئی۔جس میں فرانس کے مشہور ومعروف نعت خواں اور مقررین نے شرکت کی۔ اس کانفرنس میں خصوصی شرکت فاضل منہاج یونیورسٹی علامہ ملک امجد اعوان نے کی ان کے ساتھ ساتھ پیر فیت مسجد کے امام و خطیب حضرت علامہ محمد صدیق نے کی۔ منہاج القرآن انٹرنیشنل گارج لے گونس فرانس کی طرف سے چوہدری رازق حسین گجر(ڈائریکٹر منہاج القرآن انٹرنیشنل گارج لے گونس فرانس)، حاجی خلیل (سرپرست )،زاہد محمود چشتی ( صدر )، راحت حسین (ناظم )،شوکت علی (ناظم مالیات )، فلک شیر، صابر حسین،قاری نورالامین قادری (امام منہاج القرآن انٹرنیشنل گارج لے گونس) نے اور ان کے علاوہ منہاج القرآن انٹرنیشنل گارج لے گونس فرانس کی ایگزیکٹو اور منہاج یوتھ لیگ گارج لے گونس فرانس کی ایگزیکٹونے کانفرنس میں شرکت کرنے والے عاشقان مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو ویلکم کیا۔

پروگرام کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا جس کی سعادت قاری نورالامین قادری نے حاصل کی اس کے بعد محمد عدنان صابر، زاہد محمود چشتی، راجہ محمد رضوان اور منہاج نعت کونسل فرانس دیگر نعت خوانوں نے تاجدار کائنات صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی بارگاہ میں ہدیہ عقیدت کے پھول نعتوں کی صورت میں نچھاورکئے۔ پروگرام میں آقائے دوجہاں صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی یوم پیدائش کا کیک بھی کاٹا گیا، پروگرام میں ضیافت میلاد شریف کے حوالے سے تیار کی گئی ڈاکومنٹری پروجیکٹر کے ذریعے دکھائی گئی۔ اس کے بعد چوہدری رازق حسین گجر(ڈائریکٹر منہاج القرآن انٹرنیشنل گارج لے گونس فرانس) نے گفتگو کرتے ہوئے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی ملی و قومی خدمات اور میلاد شریف کی شرعی حیثیت کے حوالہ سے مفصل گفتگو کرتے ہوئے اس بات کو بیان کیا کہ تاجدار کائنات صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی اس دنیا میں آمد اللہ پاک کا سب سے بڑا احسان ہے اور اللہ رب العزت نے ایک لاکھ چوبیس ہزارپیغمبر مبعوث فرمائے مگر کسی کے لئے لفظ احسان کو استعمال نہیں کیا۔ انہوں نے میلاد النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے حوالہ سے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی خدمات کا ذکر کیا۔

پروگرام کے آخری حصہ میں مہمان خصوصی علامہ ملک امجد اعوان نے میلاد شریف کی شرعی حیثیت کے حوالے سے قرآن وحدیث کی روشنی میں مدلل گفتگو کرتے ہوئے فرمایا کہ ہم سب پر اللہ پاک کا احسان ہے کہ ہم آج مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا میلاد منا رہے اس پر اللہ تعالی کا جتنا بھی شکر کیا جائے کم ہے مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا میلاد منا نا ایسا عظیم کام ہے جس خود اللہ پاک بھی کرتا ہے اور اس کے فرشتے بھی کرتے ہے اور اللہ خود اللہ پاک کے حبیب کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے بھی کیا ہے،پروگرام کے آخر پر چوہدری رازق حسین گجر(ڈائریکٹر منہاج القرآن انٹرنیشنل گارج لے گونس فرانس)نے خصوصی دعا کرائی۔ا س کے بعد منہاج القرآن گارج لے گونس فرانس کی طرف سے شرکائے میلاد کانفرنس کو انتہائی پرتکلف ضیافت کروائی گئی۔

رپورٹ: غلام فرید

تبصرہ

Top