فرانس: تیسری سالانہ غوث الاعظم رضی اللہ عنہ کانفرنس

مورخہ: 15 مارچ 2014ء

تحریک منہاج القرآن کو جہاں اللہ پاک نے اور بہت سے اعزازات سے نوازا ہے وہاں اس کو یہ اعزاز بھی حاصل ہے کہ اس کے بانی وسرپرست شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری نے اولیاء اللہ کی ولادت کو مختلف انداز میں منانے کے طریقے متعارف کروائے ہیں، اسی سلسلہ میں مورخہ 15 مارچ 2014 بروز ہفتہ گارج لے گونس فرانس کے زیر اہتمام تیسری سالانہ غوث الاعظم رضی اللہ عنہ کانفرنس منعقد ہوئی۔

منہاج القرآن انٹرنیشنل گارج لے گونس فرانس کے زیر اہتمام منعقدہ تیسری سالانہ غوث الاعظم رضی اللہ عنہ کانفرنس انتہائی ادب احترام سے منائی گئی، اس کانفرنس میں خصوصی شرکت ہالینڈ سے تشریف لائے ہوئے مہمان علامہ حافظ نذیر احمد خان ( سفیر منہاج القرآن انٹرنیشنل یورپ) نے کی، ان کے علاوہ ملک شبیر احمد اعوان ( صدر منہاج القرآن انٹرنیشنل فرانس)، صدر منہاج یوتھ لیگ فرانس چوہدری ظہیر عباس گجر، ناظم منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن فرانس نعیم چوہدری، چوہدری اعظم صدر منہاج پیس اینڈ اینٹی گریشن، حاجی حمید اللہ ناظم تربیت، عامر جواد بٹ، محترم منظوربھٹی،چوہدری حاجی نعیم جوڑا، چوہدری اشرف (پوتوکمبوں)،حاجی ثنااللہ (پوتوکمبوں)، حاجی الطاف حسین ناظم مالیات منہاج ویلفیئر فرانس، چوہدری شھباز،مہر ندیم، محمد سلیمان اسلم، منہاج لوتھ لیگ فرانس، منہاج یوتھ لیگ پوتوکمبون، منہاج یوتھ لیگ کلیشی صوبہ، منہاج یوتھ لیگ گونسہ ویل کے علاوہ مجلس شوریٰ فرانس کے تمام عہدیداران اور تحریک منہاج القرآن فرانس کے رفقاہ کارکنان اور وابستگان کے علاوہ فرانس کی سماجی شخصیات اور میڈیا کے تمام افراد نے خصوصی شرکت کی۔

منہاج القرآن انٹرنیشنل گارج لے گونس فرانس کی طرف سے چوہدری رازق حسین گجر(ڈائریکٹر منہاج القرآن انٹرنیشنل گارج لے گونس فرانس)، حاجی خلیل، زاہد محمود چشتی (صدر منہاج القرآن انٹرنیشنل گارج لے گونس فرانس)،راحت حسین (سیکریٹری جنرل منہاج القرآن انٹرنیشنل گارج لے گونس فرانس)، صابر حسین (نائب صدر منہاج القرآن انٹرنیشنل گارج لے گونس فرانس)، غلام فرید (سابقہ ناظم مالیات منہاج القرآن انٹرنیشنل گارج لے گونس فرانس)، فلک شیر، طارق بٹ اور بابو خان نے خصوصی شرکت کی، ان کے علاوہ منہاج القرآن انٹرنیشنل گارج لے گونس فرانس کی ایگزیکٹو اور منہاج یوتھ لیگ گارج لے گونس فرانس کی ایگزیکٹوکی شرکت کے ساتھ ساتھ کثیر تعداد میں پاکستانی کمیونٹی نے شرکت کی عوام کی سہولت کے لئے منہاج القرآن انٹرنیشنل گارج لے گونس فرانس کے تینوں ہالوں میں ٹی وی سکرین لگائی ہوئی تھی۔

پروگرام کا باقاعدہ آغاز شام 09 بجے آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا جس کی سعادت قاری ابوصدیق انصاری (بنگلہ دیش) نے حاصل کی،اس کے بعد حاضرین مجلس نے مکمل یکسوئی کے ساتھ اجتماعی طور پر آقا علیہ الصلوۃ والسلام کی بارگاہ میں درود وسلام کے پھول نچھاور کئے۔پھر بالترتیب حنیف مغل، حاجی محمد الطاف، منظور حسین بھٹی، منہاج نعت کونسل فرانس، راجہ رضوان اور زاہد محمود چشتی آقاء دوجہاں صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی بارگاہ نہایت خوبصورت اندازمیں گلہائے عقیدت پیش کئے۔

چوہدری رازق حسین گجر(ڈائریکٹر منہاج القرآن انٹرنیشنل گارج لے گونس فرانس)نے منہاج القرآن انٹرنیشنل گارج لے گونس فرانس کے زیر اہتمام معقدہ تیسری سالانہ غوث الاعظم رضی اللہ عنہ کانفرنس کے مہمان خصوصی ہالینڈ سے تشریف لائے ہوئے حضرت علامہ حافظ نذیر احمد خان سفیر منہاج القرآن انٹرنیشنل یورپ کے ان کے ساتھ تشریف لائے ہوئے دیگر مہمان گرامی قدر کو خوش آمدید کہا اور نہایت ہی احسن انداز میں حضور شیخ الاسلام پروفیسر ڈاکٹر محمد طاہر القادر ی (بانی و سرپرست اعلی منہاج القرآن انٹرنیشنل ) اور تحریک منہاج القرآن کا تعارف کروایا اس کے علاوہ آپ نے منہاج القرآن انٹرنیشنل گارج لے گونس فرانس کو اورمنہاج یوتھ گارج لے گونس فرانس کو اس خوبصورت روحانی ونورانی اور وجدنی محفل پاک کے انعقاد پر خصوصی مبارک باد پیش کی۔

چوہدری رازق حسین گجر(ڈائریکٹر منہاج القرآن انٹرنیشنل گارج لے گونس فرانس)نے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ حاجی عبدالرزاق یعقوب مرحوم (چیرمین ARYگروپ) کا وصال ایک بہت بڑا سانحہ ہے ہم ان کی فیملی کے ساتھ اظہار تعزیت کرتے ہیں اس کے بعد آ پ نے مزید کہا کہ مرکز منہاج القرآن پاکستان کی طرف سے ہمیں ایک میل موصول ہوئی ہے جس میں حضو شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادر ی کا یہ پیغام درج ہے کہ حاجی عبدالرزاق یعقوب مرحوم (چیرمین ARYگروپ)اللہ اور اسکے رسول کے سچے عاشق تھے حضو شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادر ی نے تلقین فرمائی ہے کہ پوری دنیا میں منہاج القرآن کے جتنے بھی اسلامک سنٹر ہے ان پر حاجی عبدالرزاق یعقوب مرحوم (چیرمین ARYگروپ) کے ایصال ثواب کے لئے قرآن خوانی کروائی جائے پھر انہوں کے اعلان کیا کہ یکم مارچ کو منہاج القرآن انٹرنیشنل گارج لے گونس فرانس کے اس مرکز میں اور 28 فروری کو لاکورنیو کے مرکز میں ان کے ایصال ثواب کے لئے خصوصی محافل نعت منعقد کی جائے گی۔

اس کے بعد اس کانفرنس کے مہمان خصوصی ہالینڈ سے تشریف لائے ہوئے علامہ حافظ نذیر احمد خان قادری سفیر منہاج القرآن انٹرنیشنل یورپ نے اپنی گفتگو کے آغاز میں فرمایا کہ حاجی عبدالرزاق یعقوب مرحوم (چیرمین ARYگروپ) اللہ تعالیٰ کے نیک بندے اور آقا صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے سچے عاشق تھے اور ہزاروں خاندانوں کی کفالت کرنے والے تھے یہی وجہ ہے کہ آج ساری دنیا میں ان کے ایصال ثواب کے لئے محافل نعت اور ایصال ثواب کے پروگرام منعقد ہو رہے۔

علامہ حافظ نذیر احمد خان قادری سفیر منہاج القرآن انٹرنیشنل یورپ نے حضور غوث الاعظم کی سیاسی زندگی کے حوالے سے مدلل گفتگو کرتے ہوئے فرمایا کہ آج تعجب ہے ان لوگوں پر جو سیاست کو بدنام کررہے اور سیاست کو اسلام سے جدا کر رہے۔ آج ضرورت اس امر کی ہے سب سنت حسینیت پر عمل کرتے ہوئے اپنی اپنی خانقاہوں سے نکل کر رسم شبیری ادا کریں اور آج پاکستان میں جو طالبان طالبان کی رٹ لگا رہیں کہ ان سے مذاکرات کیے جائیں میں ان سے سوال کرتا ہوں کہ اسلام کی تعلیمات تو یہ ہے کہ پہلے جو ملک میں فتنہ و فساد کریں اسکی طاقت کو توڑا جائے اور پھر ان کو مذاکرات کی ٹیبل پر لایا جائے افسوس کی بات یہ کہ طالبان طالبان سے مذکرات کررہے ہیں،انہوں نے مزید گفتگوکرتے ہوئے لوگوں کو یہ پیغام دیا کہ لوگو پاکستان پھر ڈاکٹر طاہرالقادری کی سربراہی میں کربلاسجنے والا ہے تیار ہو جاؤ اور حسین کی سنت پر عمل کرتے ہوئے اسلام کی حفاظت کے لئے اور پاکستان کی حفاظت کے گھروں سے نکل آؤ۔

رپورٹ: چودھری رازق حسین گجر

تبصرہ

Top