فرانس: سانحہ ماڈل ٹاؤن لاہور کے خلاف احتجاجی مظاہرہ

مورخہ: 20 جون 2014ء

منہاج القرآن انٹرنیشنل فرانس کے زیر اہتمام 17 جون 2014 کو منہاج القرآن انٹرنیشنل سیکرٹریٹ اور شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی رہائش گاہ پر پنجاب حکومت اور شریف برادران کی طرف سے کھلی دہشت گردی، بربریت اور فائرنگ کے خلاف پاکستان ایمبیسی کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا گیا اور اس ریاستی دہشتگردی کے خلاف یاد داشت پیش کی۔

احتجاجی مظاہرہ میں منہاج القرآن انٹرنیشنل فرانس کے عہدیداران چودھری ظفرا قبال،محمد نعیم چودھری، صوفی نیاز احمد، علامہ حافظ محمد اقبال اعظم، راؤ خلیل احمد، حاجی گلزار احمداور دیگر رفقاء کے علاوہ مختلف سیاسی ومذہبی جماعتوں کے نمائندے شریک تھے۔ علامہ حافظ محمد اقبال اعظم نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شریف برادران نے جس انداز میں ریاستی دہشگردی کی ہے اس کی مثال تاریخ انسانیت میں بھی نہیں ملتی ہوگی، یزید کی بربریت، ہلاکو خاں اور چنگیز خان بھی ان دونوں بھائیوں کی بربریت کو دیکھ کر شرمندہ ہورہے ہوں گے۔ فلسطین میں اسرائیلی فوج نے اتنا ظلم نہیں کیا جتنا اقتدار کے نشے میں بدمست ہاتھیوں نے منہاج القرآن کے نہتے کارکنوں پر کیا۔

منہاج القرآن فرانس کے وفد نے بعد ازاں پاکستانی سفیر کو سانحہ ماڈل ٹاؤن لاہور کے حوالہ سے پاکستانی کمیونٹی کی طرف سے احتجاجی مراسلہ پیش کیا جس میں مطالبہ کیا گیا کہ شہباز شریف، اس کی ٹیم اور اس سانحہ میں ملوث متعلقہ پولیس اہلکاروں کو معطل کیا جائے اور گرفتار کرکے جیل میں ڈالا جائے۔

رپورٹ: راؤ خلیل احمد

تبصرہ

Top