فرانس: پاکستان عوامی تحریک کے سابق صدر انتقال کر گئے

مورخہ: 20 جون 2014ء

گذشتہ دنوں پاکستان عوامی تحریک فرانس کے سابق صدر راجہ محمد فاروق بوجہ علالت انتقال کرگئے، انا للہ وانا الیہ راجعون۔ منہاج القرآن انٹرنیشنل کے بانی و سرپرست اعلیٰ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری، چیئرمین سپریم کونسل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری، صدر منہاج القرآن ڈاکٹر حسین محی الدین قادری، ناظم اعلیٰ خرم نواز گنڈ اپور، ڈائریکٹر امور خارجہ جی ایم ملک، مرکزی قائدین ودیگر سٹاف ممبران نے راجہ محمد فاروق کی وفات پر اظہار تعزیت کرتے ہوئے گہرے دکھ اور غم کا اظہار کیا۔

اظہار تعزیت میں اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے قائدین نے کہا کہ جہاں ان کی وفات اہل خانہ کے لئے باعث رنج وغم ہے وہیں ہمارے لئے بھی دکھ اور افسوس کا باعث ہے۔ یقینا ان کا نعم البدل کوئی نہیں مگر ان کے لواحقین کی طرف سے کئے جانے والے نیک اعمال اور ان کے ایصال ثواب کے لئے منعقد کی جانے والی محافل ان کے درجات کی بلندی کا باعث بنیں گی۔ منہاج القرآن انٹرنیشنل فرانس مرکز پرراجہ محمد فاروق کی نماز جنازہ ادا کی گئی، علامہ حافظ محمد اقبال اعظم نے جنازہ پڑھایا اور دعا کی۔

رپورٹ: راؤ خلیل احمد

تبصرہ

Top