فرانس: محمد نعیم چودھری کی فرانس واپسی اور استقبال

منہاج ویلفیئر فاؤندیش فرانس کے صدر محمد نعیم چودھری اسلام آباد میں جاری انقلابی دھرنے میں شرکت کے بعد گذشتہ دنوں فرانس واپس پہنچ گئے۔ یاد رہے کہ محمد نعیم چودھری نے پورے 2 ماہ دھرنے میں گذارے اور اس عرصہ کے دوران پاکستانی حکومت کی جانب سے کی جانے والی ہر طرح کی بربریت کا سامنا کیا۔

انہوں نے اپنے استقبال کے لئے آنے والے دوستوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ڈاکٹر طاہرالقادری نے پاکستان قوم کو جرات، ہمت اور سر اٹھا کر جینے کا ڈھنگ سکھا دیا ہے۔ عوام کو ان ظالم حکمرانوں کے چہروں سے روشناس کروایا ہے، لوگون کی ذہنی اور فکری سوچیں تبدیل ہو چکی ہیں اور ان میں اپنا حق حاصل کرنے کا شعور پیدا ہو گیا ہے۔ انقلابی دھرنا نے ثابت کر دیا ہے کہ عوام جعلی مینیڈیٹ والوں کے ساتھ نہیں بلکہ حقیقی جمہوریت کے لئے ڈاکٹر طاہر القادری کے ساتھ ہے اور فیصل آباد دھوبی گھاٹ والا جلسہ اس کا منہ بولتا ثبو ت ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان عوامی تحریک کا دھرنا انقلاب کی بڑی فتح بن کر ابھرے گااور قوم جلد اپنے مسیحا کی قیادت میں ان کرپٹ حکرانوں کو ملک کی جیلوں میں ڈال کر ملک وقوم کا پیسہ نکلوائے گی۔محمد نعیم چودھری کا استقبال کرنے والوں میں ملک شبیر احمد، اظہر صدیق(صدر) قاضی محمد ہارون، حاجی گلزار احمد، راؤ خلیل احمد اور دیگر عہدیداران وکارکنان شامل ہیں۔

رپورٹ: راؤ خلیل احمد

تبصرہ

Top