منہاج القرآن فرانس کی تنظیم نو، طارق چوھدری نائب صدر مقرر

مورخہ: 24 اگست 2015ء

شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کے دورہ فرانس کے دوران پیرس میں مجلس شوریٰ منہاج القرآن یورپ، ممبر نیشنل ایگزیکٹو کونسل، پاکستان عوامی تحریک فرانس اور منہاج القرآن فرانس کی علاقائی تنظیمات کے سربراہان نے ان سے ملاقات کی۔ یہ ملاقات مصطفوی ہاوس میں ہوئی جس کا مقصد پاکستان عوامی تحریک اور منہاج القرآن فرانس کی کوآرڈینیشن کو بہتر بنانا اور ان کی تنظیم نو کرنا تھا۔ اجلاس میں چوھدری محمد اعظم کو منہاج القرآن فرانس کا نائب صدر اول، بانی رکن منہاج القرآن فرانس طارق چوھدری کو منہاج القرآن فرانس کا نائب صدر، پروفیسر علامہ حسن میر قادری کو امیر اور حاجی طارق کو نائب امیر منہاج القرآن فرانس مقرر کیا گیا۔ اس موقع پر ڈاکٹر طاہرالقادری کا کہنا تھا کہ منہاج القرآن انٹرنیشنل کی مثال درخت کی سی ہے پاکستان عوامی تحریک، منہاج ویلفئیر فاونڈیشن، منہاج پیس اینڈ اینٹی گریشن اور دیگر ذیلی ادارے اس درخت کی شاخیں ہیں۔ ہماری اولین ذمہ داری درخت کی آبیاری ہے۔ منہاج القرآن انٹرنیشنل اسلام کا پرامن چہرہ دنیا کے سامنے پیش کر رہی ہے۔

تبصرہ

Top