پیرس میں حملوں پر ڈاکٹر طاہرالقادری کی شدید الفاظ میں مذمت

فرانس کے دارلحکومت پیرس میں شدت پسندوں کے پرتشدد حملوں میں ہلاکتوں پر ڈاکٹر طاہرالقادری نے بھرپور مذمت کی ہے اور قیمتی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے۔

ڈاکٹر قادری نے دہشت گردی کے واقعہ کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایک بے گناہ انسان کا قتل دراصل پوری انسانیت کے قتل کے مترادف ہے۔ دہشت گردوں کا کوئی مذہب نہیں ہے اور یہ انسانیت کے بدترین دشمن اور قاتل ہیں۔ انہوں نے کہا داعش، القاعدہ اور دیگر دہشت گرد گروپس کا اسلام سے کوئی تعلق نہیں، اسلام کی تعلیمات میں کہیں بھی دہشت گردی، شدت پسندی اور انتہاء پسندی و بنیاد پرستی کی حمایت نہیں کی گئی۔ انہوں نے کہا اسلام امن کا دین اور مسلمان قیام امن کے پیامبر ہیں۔

تبصرہ

Top