فرانس: سینٹ میری چرچ پیرس میں بین المذاہب ھم آہنگی کے فروغ کے لیے تقریب

مورخہ: 04 جون 2016ء

پیرس (اے کے راؤ) پیرس کے مرکزی چرچ ’سینٹ میری‘ میں بین المذاہب ھم آہنگی کے فروغ کے لیے تقریب کا اہتمام کیا گیا۔ تقریب کا اہتمام چرچ کی انتظامیہ اور الجزائر کی مسلم کمیونٹی نے کیا تھا۔ تقریب میں منہاج القرن انٹرنیشنل سمیت منتخب تنظیمات کے وفود نے شرکت کی۔ منہاج القرن انٹرنیشنل فرانس کے راہنماؤں محمد نعیم چوھدری اور طاہر عباس گورائیہ نے تقریب میں منہاج القرآن انٹرنیشنل کی نمائندگی کی۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے نعیم چوھدری نے کہا کہ منہاج القرآن انٹرنیشنل کے بانی و سرپرستِ اعلیٰ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری امنِ عالم، احترامِ انسانیت اور باہمی رواداری کے فروغ کے لیے گذشتہ تین دہائیوں سے کام کر رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ 13 نومبر کو ہونے والی دہشت گردی کے بعد ایسی مثبت کوششوں سے ہی فرانس میں امن کی بحالی ممکن ہوئی ہے، ایسی تقریبات کا دائرہ مزید وسیع کرنے کی ضرورت ہے۔

تبصرہ

Top