منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن فرانس کے زیراہتمام گرینڈ افطار ڈنر
منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن فرانس کے زیراہتمام 25 رمضان المبارک بروز اتوار گرینڈ افطار ڈنر کا اہتمام کیا گیا۔ جس میں پاکستانی کمیونٹی نے بڑی تعداد میں شرکت کی، دیگر ممالک کے مسلمان افراد میں افغانستان، ماریشس، مالے اور انڈیا سے لوگ بھی ڈنر میں شریک ہوئے۔ یہ افطار ڈنر فرانس میں ہونے والا پاکستانی کمیونٹی کا سب سے بڑا افطار ڈنر تھا، جس کا انتظام منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن فرانس کے عہدیداروں نے کیا۔
تقریب میں سابقہ مرکزی نائب ناظمِ اعلٰی شیخ زاہد فیاض کو خصوصی طور پر مدعو کیا گیا۔ ڈائریکٹر منہاج القرآن فرانس علامہ حسن میر قادری، یورپین کونسل زون ٹو کے ناظم قاضی محمد ہارون، منہاج القرآن فرانس کے صدر چوہدری محمد اعظم بھی دعوتِ افطار میں خصوصی شرکت کی۔ لاکورنیو میری کے آفیشلز میں مائزا رشید جوائنٹ میئر لاکورنیو، مہدی حفسی جوائنٹ میئر لاکورنیو نے بھی تقریب میں خصوصی دعوت پر شرکت کی۔ اوکاشہ بن داو صدر مسلمان فیڈریشن لاکورنیو، ہجا ماریکار جنرل سیکریٹری مسلمان فیڈریشن لا کورنیو، انڈین مسلمان ایسوسی ایشن کا وفد بھی اس پروگرام میں شریک ہوا۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل فرانس کے سینیئر احباب میں حاجی محمد اسلم چوہدری، چوہدری محمد ظفر اقبال، مہر محمد ارشد، مہر اعظم جاوید، حاجی شبیر البدر، حاجی سلیم گھمن، حسن ارشد، سرفراز ساہی، شیخ محبوب سلطان، منظور حسین بھٹی اور حاجی اکرم جاوید بھی شریک ہوئے۔ صدر منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن فرانس راجہ بابر حسین، سینئر نائب صدر صوفی نیاز احمد، نائب صدر اول مہر ندیم اصغر اور جنرل سیکریٹری چوہدری سلمان اسلم نے مہمانوں کو خوش آمدید کہا اور ان کا شکریہ ادا کیا۔ طاہر عباس گورائیہ نے ویلفیئر کے عہدیداران کا وقت کی مناسبت سے مختصر تعارف پیش کیا۔
رپورٹ۔ عدنان شفقت
تبصرہ