منہاج القرآن انٹرنیشنل فرانس کے زیراہتمام قرآنی انسائیکلوپیڈیا کی تقریب رونمائی، ڈاکٹر حسن محی الدین قادری کا خطاب

مورخہ: 02 مارچ 2019ء

منہاج القرآن فرانس کے زیراہتمام اسلام دین امن کانفرنس

منہاج القرآن انٹرنیشنل فرانس کے زیراہتمام قرآنی انسائیکلوپیڈیا کی تقریب رونمائی 2 مارچ 2019ء کو منعقد ہوئی، جس میں چیئرمین سپریم کونسل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے خطاب کیا۔ فرانس میں پاکستانی سفیر معین الحق نے بھی تقریب میں خصوصی شرکت کی اور منہاج القرآن کی علم و امن پر مبنی عالمگیر دینی خدمات کو سراہا۔کانفرنس میں فرانس میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کی ممتاز شخصیات اور تحریک منہاج القرآن کے رفقائے کار اور اراکین نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

پاکستانی سفیر معین الحق نے اپنے خطاب میں کہا کہ اسلام بین الاقوامی بھائی چارہ، امن کے قیام اور انسانیت کے احترام پر زور دیتا ہے، اسلام ایک بے گناہ انسان کے قتل کو پوری انسانیت کا قتل قرار دیتا ہے، اسلام کا سچا پیروکار کبھی تنگ نظر اور دہشتگرد نہیں ہو سکتا، بے گناہوں کی جان لینے کی اجازت نہ اسلام دیتا ہے اور نہ ہی پاکستان کے آئین اور قوانین میں اس کی کوئی گنجائش ہے۔ معین الحق نے قرآنی انسائیکلوپیڈیا کو ایک بڑی انسانی خدمت قرار دیا اور اس کی تالیف پر ڈاکٹر محمد طاہرالقادری اور ادارہ منہاج القرآن کو مبارکباد دی۔

ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے اپنے صدارتی خطاب میں پاکستانی سفیر معین الحق اور دیگر افراد کو شرکت پر مبارکباد دی اور کہا کہ قائد تحریک منہاج القرآن ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے نوجوانوں کو انتہا پسندی اور تنگ نظری سے بچانے کیلئے دہشتگردی کے خلاف 600 صفحات پر مبسوط فتویٰ بھی دیا اور فروغ امن نصاب بھی مرتب کیا اور امن کی تعلیمات پر مبنی درجنوں کتب تحریر کیں جو شائع ہو چکی ہیں اور دنیا بھر میں امن چاہنے والوں کیلئے فکری و نظریاتی رہنمائی کا ذریعہ ہیں اور تصنیف و تالیف کے اس عظیم کام میں 8 جلدوں پر مشتمل قرآنی انسائیکلوپیڈیا ایک عظیم اضافہ ہے۔ انہوں نے پاکستانی سفیر کو قرآنی انسائیکلوپیڈیا کا سیٹ بھی دیا۔

انہوں نے کہا کہ یہ قرآنی انسائیکلوپیڈیا ہر گھر کی ضرورت ہے اور اس میں زندگی میں درپیش آنے والے تمام فکری معاملات کی الوہی گائیڈ لائن موجود ہے۔ انہوں نے کہا کہ منہاج القرآن کی اول، آخر فکر امن کے فروغ ، انسانیت کے احترام اور خدمت خلق پر مبنی ہے۔ انہوں نے پروگرام کے شاندار انعقاد پر فرانس کی تنظیم کو مبارکباد دی۔

تقریب سے سفیر یورپ حافظ نذیر احمد، شیخ زاہد فیاض، علامہ حسن میر قادری اور شاہد ملک نے بھی خطاب کیا۔ تقریب کا اختتام دعا سے ہوا۔

فرانس میں قرآنی انسائیکلوپیڈیا کی تقریب رونمائی

فرانس میں قرآنی انسائیکلوپیڈیا کی تقریب رونمائی

فرانس میں قرآنی انسائیکلوپیڈیا کی تقریب رونمائی

فرانس میں قرآنی انسائیکلوپیڈیا کی تقریب رونمائی

فرانس میں قرآنی انسائیکلوپیڈیا کی تقریب رونمائی

فرانس میں قرآنی انسائیکلوپیڈیا کی تقریب رونمائی

فرانس میں قرآنی انسائیکلوپیڈیا کی تقریب رونمائی

تبصرہ

Top