فرانس: لاکورنیو میں قرآنی اِنسائیکلوپیڈیا کی تقریبِ رونمائی و قائد ڈے تقریب

فرانس: قرآنی انسائیکلوپیڈیا کی تقریب رونمائی و قائد ڈے

منہاج القران انٹرنیشنل فرانس کے زیراہتمام قرآنی اِنسائیکلوپیڈیا کی تقریبِ رونمائی اور شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی 68 ویں سالگرہ کی تقریب 28 فروری 2019ء کو لاکورنیو میں منعقد ہوئی۔ تقریب میں منہاج القرآن انٹرنیشنل کی سپریم کونسل کے چئیرمین ڈاکٹر حسن محی الدین قادری مہمان خصوصی تھے۔

تقریب میں سفیر یورپ علامہ حافظ نذیر احمد قادری، علامہ حسن میر قادری، علامہ قاسم الازھری، شیخ زاہد فیاض اور منہاج القرآن انٹرنیشنل فرانس کے عہدیداروں نے بھی شرکت کی۔

پروگرام میں ڈاکٹر حسن محی الدی قادری نے خطاب کیا اور شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی معرکۃ الاراء تصنیف قرآنی انسائیکلوپیڈیا کی علمی خصوصیات پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے کہا کہ شیخ الاسلام نے قرآن فہمی میں جو کام کیا ہے، یہ ہر مسلمان کے لیے علم و عمل کا خزانہ ہے۔

تقریب کے آخر میں شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی 68 ویں سالگرہ کے سلسلہ میں کیک بھی کاٹا گیا۔ آخر میں دعا کیساتھ پروگرام کا اختتام ہوا۔

تبصرہ

Top