پیرس میں منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کی دو روزہ سالانہ یورپین ورکشاپ

منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن یورپ کے زیراہتمام 13 اور 14 جولائی 2019 کو پیرس میں دو روزہ ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا۔ ورکشاپ میں فرانس، ڈنمارک، سویڈن، آسٹریا، ناروے، جرمنی، ہالینڈ، اٹلی، انگلینڈ، سپین اور یونان سے منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے صدور، جنرل سیکرٹریز، ایڈمنسٹریٹرز، اکاؤنٹنٹس، فنانس ڈائریکٹرز اور دیگر ایگزیکٹوز شریک ہوئے۔

ورکشاپ کے پہلے سیشن میں شریک ممالک کی تنظیمات نے گزشتہ سال کے اہداف اور رمضان مہم کے نتائج کے حوالے سے اپنی کارکردگی پیش کی اور اپنے اہداف کے حصول میں درپیش مسائل قائدین کے سامنے رکھے۔ صدر منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن یورپ و فرانس راجہ بابر حسین نے شریک ممالک کی تنظیمات کی مجموعی کارکردگی پیش کی۔

مینجنگ ڈائریکٹر منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن فیصل مشہدی نے ان نتائج پراطمینان کا اظہار کرتے ہوئے پیش آمدہ مسائل کے حل کے لیے تجاویز پیش کیں اور ایگزیکٹوز کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے کہا کہ خدمت خلق کے اس کام میں کولیکشن سے ڈسٹری بیوشن تک بہت سے مشکل مراحل ہیں اور مشکلات پیش آنا فطری امر ہے لیکن لگن، جذبہ خدمت اور دکھی انسانیت کا درد منہاج القرآن کی پہچان بھی ہے اور ان مسائل کا حل بھی۔

دوسرے سیشن میں دیگر ایکٹوٹیز کے علاوہ 20-2019 کے اہداف کا تعین کیا گیا اور عید کمپین پر بھی تفصیلی بریفینگ دی گئی۔ یاد رہے کہ اِس دو روزہ ورکشاپ میں میڈیا بریفنگ اور پیرس کا مطالعاتی دورہ بھی شامل تھا۔ آخری سیشن میں شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری ٹیلفونک خطاب کرتے ہوئے منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن یورپ و فرانس کو ورکشاپ کے کامیاب انعقاد پر مبارک باد دی اور شرکاء کو ویلفیئر کے کام کے حوالے سے اہم ہدایات دیں۔ ورکشاپ کے اختتام پر ملک پاکستان کی ترقی اور استحکام کے لیے خصوصی دعا کی گئی۔

(کوپن ہیگن، محمد منیر طاہر)

تبصرہ

Top