فرانس میں تحریک منہاج القرآن کے 40 ویں یوم تاسیس کی تقریب

40th-foundation-day-ceremony france

تحریک منہاج القرآن کا 40 واں یوم تاسیس منہاج القرآن انٹرنیشنل فرانس کے زیراہتمام منایا گیا۔ اس موقع پر حافظ محمد اسماعیل کی تلاوت اور حافظ محمد معظم کی نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے یوم تاسیسں کی تقریب شروع ہوئی۔

تقریب کی نقابت قاری طاہر عباس نے کی۔ صدر منہاج القرآن فرانس راجہ بابر حسین کی سربراہی میں ہونے والی اس تقریب میں صدر منہاج القرآن ویمن ونگ شمع ارشد نے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی بصیرت کو خراج تحسین پیش کیا۔

ڈائریکٹر منہاج القرآن انٹرنیشنل فرانس پروفیسر علامہ حسن میر قادری نے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اسلام میں 40 کا عدد بہت خاص ہے۔ ہمارے آقا علیہ السلام حضرت محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پہلے دن سے ہی نبی تھے مگر اعلان نبوت 40 سال بعد کیا۔ آپ نے کہا کہ 40 کے اس عدد میں کچھ تو فیض اور کچھ خاص نور ہے۔ آپ نے بتایا کہ آج تحریک کا 40 واں یوم تاسیس ہے اور آج ہی ربیع الاول کا یورپ میں آغاز ہے، جو ہمارے لیے باعث برکت و رحمت بھی ہے۔

پروفیسر حسن میر کا کہنا تھا میں 38 سال سے تحریک منہاج القرآن اور شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری سے وابستہ ہوں۔ اس دوران تحریک کے ہر نشیب و فراز اور لمحے لمحے کا ابزرور ہوں۔ 40 سال کا کام بتا رہا ہے کہہ کوئی تو ہے جو یہ کروا رہا ہے۔

آپ نے کہا کہ تحریک کا ایک ظاہری فیز اور ایک روحانی فیز ہے۔ اس دنیا میں موجود دنیا دار ظاہری فیز سے متاثر ہوتے ہیں مگر دراصل روحانی فیز کو سمجھنے والے ہی استقامت پاتے ہیں۔

آخر میں قائد تحریک کی صحت و تندرستی کی دعا کے ساتھ وابستگان کے لئے بھی خصوصی دعا علامہ حافظ اقبال اعظم نے کی۔

40th-foundation-day-ceremony france

40th-foundation-day-ceremony france

40th-foundation-day-ceremony france

40th-foundation-day-ceremony france

40th-foundation-day-ceremony france

تبصرہ

Top