فرانس کے مرکز لاکورنیو کے اسلامک سنٹر میں ڈاکٹر حسن محی الدین قادری کے اعزاز میں عشائیہ

مورخہ: 11 مارچ 2023ء

A dinner in honor of Dr-Hassan Qadri at the Islamic Center of La-Courneau

منہاج القرآن انٹرنیشنل فرانس کے مرکز لاکورنیو کے اسلامک سنٹر میں چیئرمین سپریم کونسل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری کے اعزاز میں عشائیہ کا اہتمام کیا گیا۔

عشائیہ میں سفارت خانہ پاکستان فرانس، ORLEAN,CREIL کے علاوہ سیاسی، سماجی، مذہبی، کاروباری، صحافتی شخصیات، منہاج القرآن انٹرنیشنل فرانس کے ذمہ داران و کارکنان نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین سپریم کونسل نے کہا کہ آقا علیہ السلام نے ریاست مدینہ کا ایسا ماڈل پیش کیا کہ جس کی مثال دنیا میں پہلے موجود نہیں تھی دستورِ مدینہ کسی نظام کی نقل تھا اور نہ ہی کسی نے اس سے پہلے دیکھا یا سنا تھا۔ دستورِ مدینہ انسانیت کے لیے ایک کامل دستور حیات اور انتظامی ماڈل ہے جس کی فکری بنیاد امن بقائے باہمی پر قائم کی گئی اور انسانی حقوق کے احترام پر قائم کی گئی۔ تاحال دنیا کا کوئی جدید دستور ریاست مدینہ میں متعین کیے گئے سیاسی ،ثقافتی ،مذہبی اور اخلاقی اصولوں سے باہر نہیں جا سکا۔

انہوں نے کہا کہ دستورِ مدینہ وہ پہلا دستور تھا جسے حضور نبی اکرم ﷺ نے مدینہ منورہ کے لیے مختلف رنگ و نسل، عقیدہ کے گروہوں میں امن بقائے باہمی کے حصول کے لیے بطور نمونہ وضع کیا۔ دستور مدینہ کا امتیاز یہ ہے کہ یہ اس دستور پر مختلف خیال طبقات نے اس پر تصدیق کی مہر ثبت کی اس انسانی بقا کے ضامن دستور کی تنفیذ زمانوں کی اور علاقوں کی قید سے آزاد اور اس کے راہنما اصول بنی نوع انسانیت کے لئے ہیں۔ آئین مدینہ کے آرٹیکلز کے مطالعہ اور جائزہ سے یہ بات ثابت ہوتی ہے کہ دستورِ مدینہ عصرِ جدیدکی کسی بھی متحدہ وفاقی جمہوری ریاست کو متحد و یکجا رکھنے کی دستوری قوت رکھتا ہے۔

A dinner in honor of Dr-Hassan Qadri at the Islamic Center of La-Courneau

A dinner in honor of Dr-Hassan Qadri at the Islamic Center of La-Courneau

A dinner in honor of Dr-Hassan Qadri at the Islamic Center of La-Courneau

تبصرہ

Top