پاکستان عوامی تحریک فرانس کے زیراہتمام محترمہ بینظیر بھٹو کیلئے فاتحہ خوانی

محترمہ بے نظیر بھٹو شہید جمہوریت کےلئے پاکستان عوامی تحریک فرانس کے دفتر میں شمع جمہوریت جلائی گئی یہ شمع سات دن تک جلتی رہے گی۔ چیئرمین پاکستان عوامی تحریک ڈاکٹر محمد طاہر القادری نے پاکستان پیپلز پارٹی کی چیئرپرسن اور سابق وزیراعظم اسلامی جمہوریہ پاکستان محترمہ بے نظیر بھٹو جو کہ گذشتہ دنوں راولپنڈی شہید ہوگئی تھیں کے لئے "شہید جمہوریت" کا خطاب دیا ہے اور سات دن سوگ کا اعلان کیا ہے۔ پوری دنیا میں منہاج القرآن اور پاکستان عوامی تحریک کے مراکز میں محترمہ بے نظیر بھٹو شہید کے لئے فاتحہ خوانی اور قرآن خوانی ہو رہی ہے اور تعزیتی اجلاس منعقد کئے جارہے ہیں۔

محترمہ بے نظیر بھٹو منہاج القرآن انٹرنیشنل کی لائہ ممبر تھیں اور انہوں نے حضور شیخ الاسلام مدظلہ کی موجودگی میں لندن سنٹر میں لائہ ممبر شپ حاصل کی تھی۔ پاکستان عوامی تحریک فرانس کے دفتر میں بھی شمع جمہوریت جلائی گئی ہے اور جس کے ساتھ ایک یادگار "BOOK" بھی رکھی گئی ہے۔ شمع جمہوریت کی اس تقریب میں رانا محمد اشرف، صدرپاکستان عوامی تحریک فرانس راؤ خلیل احمد خان، پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما ڈاکٹر ارشاد احمد، منہاج القرآن انٹرنیشنل فرانس، پاکستان عوامی تحریک فرانس اور پاکستان پیپلز پارٹی کے عہدیداران اور کارکنان میں بھی شرکت کی۔ اس کے علاوہ پاکستانی اور غیر ملکی کمیونٹی نے بھی بھرپور شرکت کی۔ محترمہ بے نظیر بھٹو شہید کے لئے ہاتحہ خوانی بھی کی گئی اور لوگوں نے اپنے تاثرات اور جذبات بھی تعزیتی بک میں درج کیئے۔

رپورٹ : نعیم محمد (فرانس)

مرتب : میاں اشتیاق احمد (سیکرٹری امورخارجہ)

تبصرہ

Top