منہاج القرآن انٹرنیشنل الف سینا (یونان) میں تنظیم نو کی تقریب

منہاج القرآن انٹرنیشنل یونان کے ذیلی مرکز الف سینا کی تنظیم نو اور حلف برداری کی تقریب مورخہ 15 جنوری 2011ء کو منعقد ہوئی۔ محفل کا باقاعدہ آغاز تلاوت و نعت سے ہوا۔ ڈائریکٹر منہاج القرآن الف سینا یونان علامہ محمد نواز (کامونکی) نے اپنے خطاب میں محبت اولیاء اور نسبت صوفیاء پر روشنی ڈالی۔

ناظم دعوت وتربیت صوفی عبیداللہ چشتی نے کہا کہ آیئے منہاج القرآن کے مشن کے لئے متحد ہو کر اور تحریک کے سپاہی بن کر کام کریں، اپنے اندر غلط فہمیاں پیدا نہ ہونے دیں۔ کسی بھی مسلمان بھائی کے عیب ڈھونڈنے کی بجائے اس کی اچھائیوں پر نظر رکھیں اور اپنے قائد کی آواز پر لبیک کہتے ہوئے اتحاد امت کے اس پلیٹ فارم سے مل کر کام کریں۔ عشق مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی شمع کو روشن کرنے کے لئے اس مشن سے منسلک ہو کر دین کی اشاعت کریں۔

منہاج القرآن انٹرنیشنل یونان کے صدر ملک جاوید اقبال اعوان نے کہا کہ منہاج القرآن میں شمولیت کے بعد تنظیمی عہدہ پر جو شخص آتا ہے، اس پر اللہ تعالیٰ کا خاص فضل وکرم ہوتا ہے اور اس پر یہ ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ تمام امور دیانتداری اور مکمل محنت سے ادا کرے اور تمام ساتھیوں کو ان کی معاونت کرنی چاہیئے۔ تنظیم نو میں صدر، ناظم اور ناظم مالیات کا اعلان کیا گیا۔ صدر کے لئے محمد اشفاق، ناظم عامر شہزاد اور ناظم مالیات کے لئے ڈاکٹر عامر شہزاد کا چناؤ کرنے کے بعد منہاج القرآن انٹرنیشنل یونان کے صدر ملک جاوید اقبال اعوان نے ان سے باقاعدہ حلف لیا۔

محفل میں صدر منہاج القرآن انٹرنیشنل یونان کے علاوہ طارق شریف قادری نائب ناظم، صوفی عبید اللہ چشتی ناظم دعوت و تربیت، محمد آصف قادری ناظم مالیات، نوید سحر ناظم نشرواشاعت، چودھری محمد انور اور امانت علی شامل تھے۔

رپورٹ: نوید سحر

تبصرہ

Top