مکی مسجد منہاج القرآن الف سینا یونان میں پہلی محفل نعت

مورخہ: 25 جون 2011ء

منہاج القرآن مکی مسجد مرکز (الف سینا) یونان میں مورخہ 25 جون 2011ء بروز ہفتہ بعد نماز عشاء پہلی محفل نعت منعقد ہوئی جس میں یونان کی مذہبی، سیاسی، سماجی اور رفاہی تنظیموں کے عہدیداروں اور کارکنان نے بھی کثیر تعداد میں شرکت کی۔

محفل نعت کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام مجید سے ہوا جس کی سعادت ڈائریکٹر منہاج القرآن الف سینا علامہ محمد نواز کامونکی نے حاصل کی جبکہ سجاد احمد قادری (صدر منہاج نعت کونسل یونان)، محمد ندیم، محمد شوکت اور محمد عادل نے آقائے دوجہاں صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی بارگاہ میں گلہائے عقیدت پیش کئے۔ پروگرام میں نقابت کے فرائض محمد امانت نے ادا کئے۔ منہاج القرآن کپسیلی مرکز کے ڈائریکٹر قاری محمد اکرم زاہد نے کہا کہ محفل نعت کا انعقاد حقیقتا حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے عشق اور محبت کا پیغام ہے اور جو بھی ان محافل میں شرکت کرتے ہیں وہ حقیقت میں اللہ اور ا سکے رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو چاہنے والے ہوتے ہیں۔ منہاج القرآن کا بھی یہی منشور ہے کہ عشق سرکار کی اک شمع جلا لو دل میں کہ یہی کامیابی کا راستہ ہے۔ اللہ اور اس کے رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے بتائے ہوئے راستے کو اپنا کر ہی ہم اپنا مقصدحیات پاسکتے ہیں۔

محفل کی صدارت جاوید اقبال اعوان (صدر منہاج القرآن یونان)، عبدالجبار سلہری (ناظم)، الحاج محمد شفیق اعوان (صدر مجلس شوریٰ)، طارق شریف اعوان (نائب ناظم) اور چودھری تجمل نذیر (صدر منہاج القرآن کپسیلی) نے خصوصی شرکت کی۔ جاوید اقبال اعوان نے مرکز منہاج القرآن الف سینا کی انتظامیہ مرزا محمد یوسف (صدر)، عامر شہزاد (ناظم)، ڈاکٹر محمد اشرف (ناظم مالیات)، چودھری محمد افضال، چودھری محمد انور اور دیگر معاونین کو کامیاب محفل نعت منعقد کرنے پر مبارکباد پیش کی۔ محفل کے اختتام پر حاضرین میں لنگر تقسیم کیا گیا اور خصوصی دعائیں مانگی گئیں۔

رپورٹ: نوید سحر

تبصرہ

Top