یونان: منہاج القرآن انٹرنیشنل یونان کے زیر اہتمام ایصال ثواب کی محفل

مورخہ: 02 مارچ 2013ء

منہاج القرآن انٹرنیشنل یونان کے زیر اہتمام مورخہ 02 مارچ 2013ء بروز ہفتہ محمد آصف چک بساوا (سابق ناظم مالیات) کے ماموں محمد اکرم کی پاکستان میں وفات پر مرکز منہاج القرآن ریندی میں ایصال ثواب کی محفل کا انعقاد کیا گیا۔

ایصال ثواب کی محفل کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا جس کی سعادت علامہ نواز احمد ہزاروی نے حاصل کی۔ نقابت کے فرائض محمد خالد قادری(ناظم ذیلی مرکز منہاج القرآن کروپی)نے ادا کئے۔ ناصر اکبر، محمد شکیل قادری، فیاض گوہر، شہزاد حسین قادری(میندی) اور صدر منہاج نعت کونسل سجاد حسین قادری نے آقاء دوجہاں صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی بارگاہ میں گلہائے عقیدت پیش کئے۔علامہ نواز احمد ہزاروی نے موت کے بعد ایصال ثواب کے حوالہ سے قرآن وحدیث کی روشنی میں گفتگو کی۔

ایصال ثواب کی محفل میں یونان کی ایگزیکٹو کے صدر رانا وقار احمد، ناظم غلام مرتضی قادری، ناظم مالیات خرم ارسلان چیمہ، نائب ناظم چودھری محمد اسلم، ناظم ویلفیئر چودھری خادم حسین سوہل، ناظم لائبریرین حاجی محمد جاوید، صدر مسجد کمیٹی محمد اقبال، صدر یوتھ لیگ عادل شہزاد، صدر منہاج نعت کونسل سجاد حسین قادری، ناظم نشرواشاعت مرزا امجد جان، صدر مجلس شوریٰ میر عارف بٹ کے علاوہ وابستگان منہاج القرآن کی کثیر تعدا دنے شرکت کی۔ آخر میں سلام کے بعد مرحوم کے لئے خصوصی دعا کی گئی اور محمد آصف چک بساوا سے اظہار تعزیت بھی کی گئی۔

رپورٹ: مرزا امجد جان

تبصرہ

Top