یونان: سانحہ لاہور (مرکز منہاج القرآن انٹرنیشنل) میں شہید ہونے والوں کیلئے اظہار تعزیت اور قرآن خوانی

مورخہ: 17 جون 2014ء

مورخہ 17 جون بروز منگل بعد از نماز مغرب مرکز منہاج القرآن ریندی یونان میں سانحہ لاہور میں شہید ہونے والوں کیلئے قرآن خوانی اور اظہار تعزیت کی محفل کا اہتمام کیا گیا۔

محفل کا باقاعدہ آغاز تلاوت قرآن پاک سے کیا گیا جس کی سعادت قاری مدثر مصطفیٰ (امام و خطیب مرکز منہاج القرآن کیپسیلی) نے حاصل کی نقابت کے فرائض چوہدری مدثر خادم سوہل( صدر پاکستان عوامی تحریک یونان) نے سر انجام دیئے، سجاد حسین قادری (صدر منہاج نعت کونسل) نے آقائے دو جہاں صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی بارگاہ میں ہدیہ عقیدت پیش کیا یونان بھر سے ہر مکتبہ فکر کے لوگوں سمیت سیاسی، سماجی، صحافی اور خاص کر تحریک منہاج القرآن کے عہدیداران اور کارکنان نے بھرپور شرکت کی۔ پاکستان تحریک انصاف کی طرف سے صدر محمد آصف کیانی، پاکستان پیپلز پارٹی کی طرف سے صدر محمد شبیر دھامہ، چیف آڈیٹر خبر نامہ، چیئرمین وولڈ ٹیلی کام چوہدری موسیٰ خان، سینیئرصحافی اشیر حیدرنے اپنے اپنے خیالات میں سانحہ لاہور کی بھرپور مذمت کی اور نہتے کارکنان پر سیدھی گولیاں چلانے پر حکومت پنجاب اور حکومت پاکستان کو ذمہ دار ٹھہرایا اور ایسے شرمناک واقعات سے جو آئے دن پاکستان میں ہو رہے ہیں پاکستان میں موجود اور پاکستان سے باہر اوورسیز پاکستانیوں کا سر شرم سے جھک رہا ہے اور ضرورت اس امر کی ہے کہ اس موقعہ پر تمام سیاسی ، سماجی، علاقائی سوچوں اور خیالات سے بالا تر ہو کر ہمیں ایک مخلص پاکستانی ہونے کا ثبوت دینا چاہئے۔

آخر میں ناظم منہاج القرآن انٹرنیشنل یونان کے ناظم غلام مرتضیٰ قادر ی اور پاکستان عوامی تحریک یونان کے صدر چوہدری مدثر خادم سوہل نے اس واقعہ کی پر زور مذمت اور حکومت کے اس عمل کو شرمناک قرار دیا اورکارکنان تحریک منہاج القرآن پر اس مشکل گھڑی میں شانہ بشانہ کھڑے ہونے پر تمام آنے والے معزز مہمانوں کا شکریہ ادا کیا اور موجودہ حالات میں منہاج القرآن اور پاکستان عوامی تحریک کی پالیسی، موقف اور لائحقہ عمل کی وضاحت کی۔

رپورٹ: مرزا امجد جان

تبصرہ

Top