یونان: پیریا میں برما کونسلیٹ کے سامنے منہاج القرآن اورعوامی تحریک کا احتجاج

ایتھنز: پاکستان عوامی تحریک یونان اور منہاج القرآن انٹرنیشنل یونان نے 7 ستمبر 2017 کو برما کونسلیٹ پیریا کے سامنے برمی فورسز کے ہاتھوں روہنگیا مسلمانوں پر ڈھائے جانے والے مظالم اور قتل عام کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا۔ احتجاجی مظاہرے میں منہاج القرآن انٹرنیشنل یونان کے صدر محمد اسلم چوہدری، پاکستان عوامی تحریک یونان کے صدر ڈاکٹر عبد الرزاق سمیت مختلف مکاتب فکر کے نمائندوں نے روہنگیا مسلمانوں پر ہونے والے مظالم کی شدید الفاظ میں مذمت کی۔ مظاہرین نے روہنگیا مسلمانوں کی قتل و غارتگری کو نسل کشی قرار دیتے ہوئے عالمی طاقتوں سے مجرمانہ خاموشی توڑنے کا مطالبہ کیا۔

محمد اسلم چوہدری شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مسلم ممالک کے حکمرانوں کو برما میں ڈھائے جانے والے مظالم پر یک زبان ھو کر آواز اٹھانی چاہیے اور خصوصی طور پر حکومت پاکستان اور یونان کو اس سلسلہ میں اپنا کردار ادا کرنا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ وہ ملک جو جانوروں کےحقوق پر بھی سراپا احتجاج ہو جاتے ہیں زندہ انسانوں پر ظلم ستم پر خاموش تماشائی بنے ہوئے ہیں۔ انہوں نے سوال کیا کہ کہاں ہیں وہ NGOs اور انسانی حقوق کی تنظیمیں جو یورپ، امریکہ میں ایک انسان کے قتل پرآسمان سر پر اٹھالیتی ہیں مگر برما میں مسلمانوں پر بربریت اور قتل عام پر چپ کا روزہ رکھے ہوئے ہیں۔ انہوں نے احتجاجی مظاہرہ میں تعاون کرنے پر مقامی پولیس، ایجنسیوں اور حکومت یونان کا شکریہ ادا کیا۔ ڈاکٹر عبد الرزاق نےاپنے خطاب میں کہا کہ برما میں روہنگیا مسلمانوں کے قتل عام پر اقوام عالم کی مجرمانہ خاموشی اور عالمی بےہسی پوری دنیا کے کیلئے لمحہ فکریہ ہے۔ دنیا میں برما کے مسلمان واحد کمیونٹی ہیں جوکسی ملک کے نشیل نہیں ہے اقوام متحدہ ساری دنیا میں انصاف کا علمبردار ادارہ اس سلسلہ میں کوئی کردار ادا کرنے سے قاصر ہے۔ سلامتی کونسل چپ سادھےھوئے ہے۔ امن کی نوبل انعام ایوارڈ یافتہ برما کی وزیر اعظم اس قتل عام کی براہ راست ذمہ دار ہے۔ انہوں نے پاکستان عوامی تحریک یونان کی طرف سے بربریت کی مذمت کی۔ اس موقع پر امیر تحریک منہاج القرآن انٹرنیشنل یونان غلام مرتضیٰ قادری، سینئرنائب صدر منہاج القرآن انٹرنیشنل یونان مرزا امجد جان نے بھی برمی فورسز کی مذمت کی۔ منہاج القرآن انٹرنیشنل یونان کے ناظم محمد شاہد بٹ، پاکستان عوامی تحریک یونان کے سابق صدر مدثر خادم سوہل، پاکستان کمیونٹی گریس کے صدر چوہدری شاہد نواز وڑائچ، مہریہ نصیریہ فاؤنڈیشن کے صدر امتیاز عالم جعفری، پاکستان پیپلز پارٹی یونان کے صدر چوہدری شبیر دھامہ، منہاج القرآن انٹرنیشنل یونان کے سابق صدر جاوید اقبال اعوان، پاکستان تحریک انصاف یونان کے راہنما محمد شاہد ساقی نے بھی اس موقع گفتگو کی ۔ پروگرام کی میزبانی کے فرائض قاری مدثر مصطفی نے ادا کیے۔ ضیاء الامت فاؤنڈیشن کے صدر حافظ محمد شاہد غفار، مہریہ نصیرہ ٹرسٹ کے خطیب وامام حافظ محمد الیاس گولڑوی، چوہدری محمد خان کرنانہ، چوہدری مہدی خان بانسریاں، صحافی برادری سے ناصر جسوکی، میاں وقاراحمد لادیاں نے بھی شرکت کی۔ علامہ محمد نواز ہزاروی ڈائریکڑ منہاج القرآن انٹرنیشنل یونان نے امت مسلمہ اور خصوصی طور پر برما کے مسلمانوں کیلئے دعا فرمائی۔ بعد ازاں برمی سفارت خانے کے انچارج کو مذمتی یاداشت پیش کی گئی۔

رپورٹ: شیخ اسد الٰہی (ناظم نشر و اشاعت منہاج القرآن انٹرنیشنل یونان)

تبصرہ

Top