عوامی تحریک و منہاج القرآن یونان کا برما کے مسلمانوں کے لیے احتجاج

پاکستان عوامی تحریک یونان و منہاج القرآن انٹرنیشنل یونان کے زیر اہتمام برما کے مسلمانوں پر ڈھائے جانے والے مظالم اور قتل عام پر 7 ستمبر 2017ء کو برما قونصلیٹ پیریا کے سامنے احتجاج کیا گیا۔ احتجاجی مظاہرہ میں تمام مکاتب فکر کے نمائندہ افراد نے بھرپور شرکت کی۔ مقررین نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا برما میں روہنگیا مسلمانوں کی نسل کشی باقاعدہ منصوبہ کے تحت کی جا رہی ہے اور عالمی طاقتوں کی مجرمانہ خاموشی اس بات کا ثبوت ہے وہ ملک جو جانوروں کےحقوق پر بھی سراپا احتجاج ہو جاتے ہیں۔ زندہ انسانوں پر ظلم ستم پر خاموش تماشائی بنے ہوئے ہیں کہاں ہیں وہ NGo اورانسانی حقوق کی تنظیمیں یورپ، امریکہ میں ایک انسان کے قتل پرآسمان سر پر اٹھالیتی ہیں مگر برما میں مسلمانوں پر بربریت اور قتل عام پر چپ کا روزہ رکھے ہوئے ہیں۔

صدر منہاج القرآن انٹرنیشنل یونان محمد اسلم چوہدری نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مسلمان ملک کے حکمرانوں کو برما میں ڈھائے جانے والے مظالم پر یک زبان ہو کر آواز اٹھانی چاہیے اور خصوصی طور پر ہر حکومت پاکستان اور یونان کو بھی اس سلسلہ میں اپنا کردار ادا کرنا چاہیے۔ انہوں نے احتجاجی مظاہرہ میں تعاون کرنے پر مقامی پولیس اور حکومت یونان کا شکریہ بھی ادا کیا۔

صدر پاکستان عوامی تحریک یونان ڈاکٹر عبد الرزاق نےاپنے خطاب میں کہا برما میں روہنگیا مسلمانوں کے قتل عام پر اقوام عالم کی مجرمانہ خاموشی اور عالمی بے حسی پوری دنیا کے کیلئے لمحہ فکریہ ہے۔ انہوں نے کہا دنیا میں برما کے مسلمان واحد کمیونٹی ہیں جوکسی ملک کے شہری نہیں ہے۔ اقوام متحدہ ساری دنیا میں انصاف کا علمبردارادارہ اس سلسلہ میں کوئی کردار ادا کرنے سے قاصرہے۔ سلامتی کونسل چپ سادھےھوئے ہے۔ امن کی نوبل انعام ایوارڈ یافتہ برما کی وزیر اعظم اس قتل عام کی براہ راست ذمہ دار ہے، پاکستان عوامی تحریک یونان شدید الفاظ میں اس بربریت کی مذمت کرتی ہے۔

اس موقع پر امیر تحریک منہاج القرآن انٹرنیشنل یونان غلام مرتضیٰ قادری، سینئرنائب صدر منہاج القرآن انٹرنیشنل یونان مرزا امجد جان نے یونانی زبان میں بھی اظہار خیال کیا۔ اسکے کے علاوہ ناظم منہاج القرآن انٹرنیشنل یونان محمد شاہدبٹ، سابق صدر پاکستان عوامی تحریک یونان مدثر خادم سوہل، صدر پاکستان کمیونٹی گریس چوہدری شاہد نواز وڑائچ، صدر مہریہ نصیریہ امتیاز عالم جعفری، صدر پاکستان پیپلز پارٹی چوہدری شبیر دھامہ، سابق صدر منہاج القرآن انٹرنیشنل یونان جاوید اقبال اعوان، پاکستان تحریک انصاف یونان کے محمد شاہد ساقی نے بھی اظہار خیال کرتے ہوئے شدید الفاظ میں برما حکومت کی مذمت کی۔

احتجاجی پروگرام کی میزبانی کے فرائض قاری مدثر مصطفی نے ادا کیے۔ پروگرام میں ضیاء الامت فاونڈیشن کے صدر حافظ محمد شاہد غفار، مہریہ نصیرہ ٹرسٹ کے خطیب و امام حافظ محمد الیاس گولڑوی، چوہدری محمد خان کرنانہ، چوہدری مہدی خان بانسریاں، صحافی برادری سے ناصر جسوکی اینکرپرسن تکبیرٹی وی، میاں وقاراحمد لادیاں نے شرکت کی۔ احتجاج کے اختتام پر یونان میں برما کے سفارتی عملہ کے انحارچ کو مذمتی یاد داشت پیش کی گئی جو صدر منہاج القرآن انٹرنیشنل یونان محمد اسلم چوہدری، امیر تحریک منہاج القرآن انٹرنیشنل یونان غلام مرتضیٰ قادری، صدر پاکستان عوامی تحریک یونان ڈاکٹر عبد الرزاق، ناظم منہاج القرآن انٹرنیشنل یونان محمد شاہدبٹ، نائب ناظم منہاج القرآن انٹرنیشنل یونان طارق شریف اعوان، سینئرنائب صدر منہاج القرآن انٹرنیشنل یونان مرزا امجد جان نے پیش کی۔

رپورٹ: شیخ اسد الٰہی، ناظم نشرواشاعت منہاج القرآن انٹرنیشنل یونان


تبصرہ

Top