تحریک منہاج القرآن گجرات پی پی 111 میں درس عرفان القرآن قرآن

تحریک منہاج القرآن گجرات پی پی 111 کے زیراہتمام 67 واں درس عرفان القرآن 18 جنوری 2011ء کو جی ٹی روڈ گجرات میں منعقد ہوا۔ پروگرام کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے ہوا، جس کے بعد نعت مبارکہ بھی پڑھی گئی۔ مرکزی ناظم دعوت صاحبزادہ ظہیر احمد نقشبندی نے درس عرفان القرآن دیا۔ انہوں نے سورہ الماعون کے منتخب موضوع کی مناسبت سے درس دیا۔ اس حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حقوق العباد کے حوالے سے انسان کو اللہ تعالیٰ سے ڈرنا چاہیے۔ کیونکہ اللہ تعالیٰ اپنے حقوق کو معاف فرما دیں گے لیکن مخلوق کے حقوق قابل معافی نہیں۔ اس حوالے سے جو انسان صرف عبادات پر انحصار کرتا ہے تو اس کو خیال رکھنا چاہیے کہ اس کی عبادات رد بھی ہو سکتی ہیں۔

درس قرآن میں گجرات سے شہریوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ جن میں مرد و خواتین اور نوجوان کی بڑی شامل تھی۔ درس عرفان القرآن کے اختتام پر ماہ ربیع الاول 2011ء کی مناسبت سے آمد میلاد شریف اور عالمی میلاد کانفرنس 2011 کے حوالے سے خصوصی تشہری ڈاکو منٹری پروجیکٹر کے ذریعے دکھائی گئی۔ پروگرام میں شیخ الاسلام کی کتب کا اسٹال بھی لگایا گیا۔

پروگرام کا اختتام دعا سے ہوا۔

تبصرہ

Top