تحریک منہاج القرآن گجرات کے زیراہتمام قائد ڈے اور درس قرآن کی تقریب
تحریک منہاج القرآن گجرات کے زیراہتمام قائد ڈے اور ماہانہ درس قرآن کی مشترکہ تقریب 21 فروری 2012ء کو بشیر میرج ہال میں منعقد ہوئی۔ پروگرام کا آغاز نماز مغرب کے بعد تلاوت قرآن پاک سے ہوا، پروگرام میں نعت خوانی کا سلسلہ شروع ہوا تو معروف نعت خواں حضرات نے نعتیہ کلام پیش کیے۔
پروگرام میں حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی عمر مبارک کی نسبت سے 63 پاونڈ کا وزنی کیک بھی کاٹا گیا، جبکہ شیخ الاسلام کی عمر کی مناسبت سے ان کی سالگرہ پر 61 پاونڈ کا کیک کاٹا گیا۔ اس کے علاوہ پروگرام میں منہاج یوتھ لیگ گجرات کی جانب سے 10 پاونڈ جبکہ منہاج فارما ایسوسی ایشن گجرات نے 5 پاونڈ کا کیک کاٹا۔
اس تقریب میں شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کے حوالے معزز شخصیات کے خیالات پر مشتمل ایک ویڈیو بذریعہ پروجیکٹر بھی شرکاء کو دکھائی گئی، جس میں شیخ الاسلام کی خدمات کوخراج تحسین پیش کیا گیاہے۔
اس کے بعد منہاج القرآن کے مرکزی ناظم دعوت صاحبزادہ ظہیر احمد نقشبندی نے شیخ الاسلام کے حوالے سے مختصر گفتگو کی جس میں شیخ الاسلام کی درازی عمر اور صحت و سلامتی کے لیے ان کی خصوصی دعا بھی شامل تھی۔ تقریب میں سینکڑوں مردوخواتین نے شرکت کی۔
تبصرہ