منہاج القرآن گجرات کی ضلعی ایگزیکٹو کونسل کا اجلاس

تحریک منہاج القرآن ضلع گجرات کی ایگزیکٹیو کونسل کا ماہانہ اجلاس 22 اپریل کو ہوا، جسکی صدارت ضلعی صدر مرزا طارق بیگ نے کی۔ اجلاس کا آغاز تلاوت و نعت سے ہوا اور علامہ محمد طیب قادری نے تلاوت کلام پاک اور نعت شریف پیش کی۔ ضلعی صدر مرزا محمد طارق بیگ، ضلعی ناظم راجہ عبدالوحید طاہر اور ضلعی ناظم تربیت علامہ محمد طیب قادری نے مختلف تنظیمی امور پر بریفنگ دی۔

اجلاس میں منہاج القرآن ضلع گجرات کی تمام پی پی تنظیمات نے تحریری طور پر ماہانہ کارکردگی رپورٹ پیش کی۔ پی پی و یونین کونسل تنظیمات کا ریکارڈ بھی پیش کیا گیا، اس موقع پر میں ٹانڈہ، منگووال، گجرات سٹی، لالہ موسیٰ، دیونہ منڈی، ڈنگہ، جوڑا، سرائے عالمگیر، کوٹلہ ارب علیخان، گلیانہ، کڑیانوالہ کا ریکارڈ جمع کروایا گیا۔

اجلاس میں ڈاکٹر حسن محی الدین قادری کے دورہ گجرات پر 8 اپریل 2018ء کو ضلعی سطح پر منعقدہ ورکرز کنونشن کا انتظامی جائزہ لیا گیا۔ ہاؤس نے اپنی آراء و تجاویز تحریری طور پر بھی جمع کروائیں اور ورکرز کنونشن میں کارکردگی کو سراہا۔ ہاوس میں عرفان القرآن کورس کے متعلق بریفنگ بھی دی گی جو کہ رمضان المبارک کے بعد شروع ہو گا۔ اجلاس میں یونین کونسل کی سطح پر تنظیمات کا قیام اور حلقات درود و فکر کے قیام پر بھی زور دیا گیا۔

ماہانہ اجلاس میں راجہ عبدالوحید طاہر، رضوان ظفر ساہی، میاں ندیم القادری، علامہ محمد طیب قادری، محمد اشرف، عمران طاہر، کاشف عمران، محمد ندیم چوہان، ندیم قادری، محمد زمان مغل، چودھری محمد وارث، حاجی محمد یونس، حکیم محمد یونس، راجہ شہزاد احمد، واجد حسین، خطیب اعجاز رفیع، محمد شفیق قادری اور محمد یسٰین نے بھی شرکت کی۔

اجلاس کا اختتام دعا سے ہوا، اس موقع پر مرزا محمد طارق بیگ (ضلعی صدر تحریک منہاج القرآن گجرات) کے بھائی کی صحت یابی کیلئے دعا بھی کی گئی۔

تبصرہ

Top